Inquilab Logo

چین اور ہانگ کانگ میں’ تالیم‘ سمندری طوفان کا الرٹ

Updated: July 18, 2023, 11:05 AM IST | Beijing

تمام عوامی پر وگرام معطل کرنے کی ہدایت ، کمزور مکانات میں رہنے والوں کو بروقت ہٹائے جانے کی سفارش

This is the situation on China`s coasts. (Photo courtesy: CGTN)
چین کے ساحلوں کی یہ صورتحال ہے۔ ( تصویر ،بشکریہ : سی جی ٹی این )

 چین اور ہانگ کانگ میںپیر کو  ’تالیم طوفان‘ کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا۔  میڈیارپورٹس کے مطابق  اس سال کے چوتھے طوفان سے  چین کے جنوبی ساحلی علاقوں میں  موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ 
  قومی محکمہ موسمیات  نے پیر کو بتایا کہ بحیرہ جنوبی چین میں آنے والا سمندری طوفان جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ سے ۳۷۵؍ کلومیٹر جنوب مشرق میں تقریباً ۲۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب سے شمال کی طرف بڑھے گا۔   محکمۂ موسمیات نے مزید کہا ، ’’یہ پیر کی رات جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ اور صوبہ ہینان کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔‘‘محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی صبح تک گوانگ ڈونگ، گوانگشی، ہینان اور فوجیان کے کچھ حصوں میں شدید بارش ہو گی جبکہ گوانگ ڈونگ، گوانگسی اور ہینان کے ساحلی علاقوں اور جنوبی چین سمندر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی ۔محکمۂ موسمیات نے  تمام  عوامی پر وگرام معطل کرنے  کی ہدایت  جاری کی ہے اور کمزورمکانوں میں رہنے والوں کو بروقت ہٹائے جانے کاسفارش کی ہے۔
  اس دوران جنوبی چین میں ٹرینیں  اور پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں اور عوام کو گھروں میں رہنے کی  ہدایت دی گئی ہے۔ 

hong kong Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK