• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی سے برآمدات ۵؍لاکھ کروڑ روپے تک لے جانے کا نشانہ

Updated: September 28, 2026, 1:49 PM IST | Agency | New Delhi

مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ ۲۰۳۰ء تک ہمیں یہ ہدف حاصل کرنا ہے ، اس کیلئے اقدامات شروع ہوگئے ہیں۔

Union Commerce Minister Piyush Goyal. Photo: INN
مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل۔ تصویر: آئی این این

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ اتر پردیش سے برآمدات کو ۲۰۳۰ء تک ڈھائی گنا بڑھا کر سالانہ ۵؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ میں تیزی اور آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) سے پیدا ہونے والے مواقع کو اس ہدف کے لیے اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے:زیورات کی برآمدات کو ۱۰۰؍ ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف

گریٹر نوئیڈا میں منعقدہ اتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ مختلف ممالک اور مشترکہ بازاروں کے ساتھ ہندوستان کے آزاد تجارتی معاہدوں سے برآمدات، سرمایہ کاری اور عالمی بازاروں تک رسائی کے مواقع بڑھیں گے، جو اتر پردیش کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف میں مددگار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی موجودہ سالانہ برآمدات تقریباً۲؍لاکھ کروڑ روپے ہیں جنہیں ۲۰۳۰ء  تک بڑھا کر ۵؍ لاکھ کروڑ روپے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایف ٹی اے کے ذریعے عالمی بازار ہندوستان کے لیے کھلنے کے ساتھ ہی ریاست کے صنعت کاروں کے لئے بھی بین الاقوامی بازاروں تک رسائی کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:بجلی کی غیر معمولی مانگ، ایمرجنسی اختیارات کے تحت حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کی ہدایت دی

مرکزی وزیر نے کہا کہ سازگار پالیسیوں اور فعال صنعتی منصوبوں کے باعث اتر پردیش سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ریاست میں بڑی کمپنیاں اور عالمی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، بین الاقوامی کاروباری اداروں اور ریاست کے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی فنی و تکنیکی مہارت کے ساتھ حکومت کی کوششیں ریاست کی ترقی کو رفتار دے رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK