• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیگاؤں کی معمر ترین خاتون تسلیمہ حجن انتقال کرگئیں

Updated: September 29, 2026, 12:25 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

بوقت انتقال ان کی عمر ۱۰۵؍ سال بتائی گئی، مقامی انتخابی محکمہ کی جانب سے انہیں معمر ترین ووٹرکا درجہ بھی ملا تھا۔

Taslima Hajjan. Photo: INN.
تسلیمہ حجّن۔ تصویر: آئی این این

شہر کی معروف شخصیت حاجی محمد حنیف (یونیورسل سائزنگ والے ) کی اہلیہ تسلیمہ حجن طویل علالت کے باعث پیر ۲۸؍ ستمبر کی شام میں انتقال کرگئیں۔ بوقتِ انتقال اُن کی عمر ۱۰۵ ؍ سال بتائی گئی۔ رات میں ۳۰:۱۰؍ بجے مرحومہ کو مالیگاؤں کے بڑے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔جلوسِ جنازہ میں صنعتی و مذہبی شعبے سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں جسمانی تکالیف لاحق ہونے پر نجی اسپتال میں بغرض علاج لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکیں۔ تسلیمہ حجن مالیگاؤں کی عمر دراز خاتون تھیں ۔سرکاری ریکارڈ میں انہیں ضعیف رائے دہندگان کے کٹیگری میں شامل کرتے ہوئے انہیں ایسی رائے دہندہ کا درجہ دیا گیا جس کی ووٹ جمع کرنے کیلئے انتخابی محکمہ مع عملہ اُن کے مکان واقع نیاپورہ (نویں گلی) میں آیا کرتا تھا۔ اُن کے سب سے چھوٹے بیٹے ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن،اسمبلی اور پارلیمانی الیکشن میں مقامی انتخابی محکمہ کی جانب سے انہیں معمر ترین ووٹرکا درجہ بھی ملا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کا براہ ِراست مودی پر نشانہ، بنارس پارلیمانی الیکشن پرسوال

مرحومہ کی پوتی صبا انجم عبید الرحمٰن (علیگ) نے بتایا کہ درازی عمر کے باوجود وقت پر نمازوں کی ادائیگی ، تجوید و ترتیل سے کلامِ مجید کی تلاوت اور ماہِ رمضان میں روزوں کا مکمل اہتمام کرنا اُن کی زندگی کے معمولات میں کلیدی حیثیت ہے۔وہ ہمارے خاندان کیلئے باعث رحمت و برکت تھیں ۔ اُن کے انتقال سے ہم سب غمزدہ ہیں۔  واضح رہے کہ تسلیمہ حجن کی رہائش نیاپورہ میں تھی۔اُن کا آبائی تعلق مالیگاؤں کے درگاہی خانوادہ سے تھا۔

~ نانی تسلیمہ حجن اور نانا محمد حنیف نے ۹؍ بیٹوں اور ۴؍ بیٹیوں کی پرورش ،تربیت اور نگہداشت کی۔ نانا کے انتقال کے بعد اتنے بڑے خاندان کی تمام ضروریات کی تکمیل کیلئے نانی نے پوری توجہ مرکوز رکھی۔ اپنی اولادوں سے بڑھی نسلوں کیلئے بھی انہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی برقرار رکھی تھی۔
سعد وقاص (مرحومہ کے نواسے )

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK