آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 08, 2026, 8:08 PM IST | Tehran
آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک وقت میں۵ء۷؍ فیصد بڑھ کر۷۰ء۱۰۳؍ ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جبکہ بعد میں معمولی کمی کے بعد ۱۲ء۱۰۱؍ ڈالرز پر آ گئی۔ واضح رہے کہ امریکی فوجی کمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں، ڈرونز اور کشتیوں کے حملوں کے بعد امریکی بحری جہازوں نے ایران کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور ایرانی آئل ٹینکر سمیت شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی منڈی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں تقریباً ۴۰؍ فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:۱۵؍سال بعد اجے دیوگن اور رنبیر کپور ایک ساتھ کام کریں گے
خلیج میں کشیدگی: چین کا اپنے آئل ٹینکر پر حملے کے سبب شدید تشویش کا اظہار
چینی وزارتِ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب خلیج میں اپنے آئل ٹینکر پر حملے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے ٹینکر پر چینی عملہ موجود تھا تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ روئٹرز کے مطابق چینی ٹینکر۴؍ مئی کو مینا صقر کے قریب حملے کا نشانہ بنا۔
یہ بھی پڑھئے:کھلاڑیوں کو وہ احترام نہیں مل رہا جس کے وہ حقدار ہیں: سِنر
چینی میڈیا ادارے شیاشن نے رپورٹ کیا ہے کہ حملے کے بعد نامعلوم جہاز کے ڈیک میں آگ بھڑک اٹھی، جہاز کی شناخت چائنا آنر اینڈ کریو کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خلیج میں بحری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سیکڑوں بحری جہاز اور تقریباً ۲۰؍ ہزار سی فیررز خطے میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ سمندری تجارت اور سیکوریٹی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔