Inquilab Logo

مدنپورہ میں بھیانک آتشزدگی ، بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا اندیشہ

Updated: January 13, 2022, 8:58 AM IST | saadat khan | Mumbai

کارخانوں اور دکانوں پر مشتمل کے کے آرٹس بلڈنگ کے کسی کارخانے میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں اور کارخانوں تک پھیل گئی

12 fire engines arrived at the scene. (Photo, Revolution)
جائے وقوعہ پر ۱۲؍ فائر انجن پہنچے تھے ۔( تصویر،انقلاب)

یہاں مولاناآزادروڈ پر واقع کے کے آر ٹ کمپائونڈ میں بدھ کی رات تقریبا ً پونے ۸؍بجے بھیانک آتشزدگی ہوئی۔ اس کے سبب  بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا خدشہ ہے۔خبر لکھے جانے سے تک فائر بریگیڈ عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہاتھا۔ آگ لگنےکی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق جائے وقوع پر تقریباً ۱۲؍فائر انجن موجود ہیں۔  
  واضح رہےکہ کے کے آر ٹ کمپائونڈ میں بیگ، جوتے چپل اور بیگ مٹیریل وغیرہ کے کارخانے اور دکانیں ہیں۔ انہی میں سے کسی ایک کارخانے میں آگ لگی تھی جو دیگر کارخانوںاور دکانوںمیں بھی پھیل گئی ۔ اس کی وجہ سےبڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا  ہے ۔ آگ لگتےہی کے کے آرٹ اور اطراف کی عمارتو ںاور دکانوںمیں افراتفری کا ماحول پید اہوگیا۔ فائر اور پولیس عملے کے آنے سےقبل مقامی نوجوانوںنے اس پر قابوپانےکی کوشش کی اور کارخانوںاو ر دکانوںمیں پھنسے لوگوںکو بحفاظت باہر نکالا۔کے کے آر ٹ کمپائونڈ سے متصل عمارتوں کےمکینوںنےبھی اپنے گھر، آفس اور دکانوںکو خالی کردیاہے۔
  جائے وقوعہ پر موجود ثاقب خان نےبتایاکہ ’’ آگ کے شعلے کافی بلندی تک اُٹھ رہے تھے۔ فائر عملہ ایک طرف آگ بجھا رہا تھاتو دو سری جانب آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے۔ آگ پر قابو پانےمیں بڑی دشواری آر ہی تھی۔پانی کا ٹینکر ختم ہونے سے آگ بجھانےمیںدقت پیش آ رہی تھی۔ فائر بریگیڈ کے نوجوان اپنی طرف سے آگ بجھانےکی کوشش کررہے تھے مگرپانی کی کمی سے ان کے کام میںخلل پڑرہاتھا۔‘‘ کلیئر روڈ پرواقع ۳؍منزلہ عائشہ بلڈنگ کےمکین سید بابر نےبتایاکہ ’’ آگ کی لپٹیں ہوا کے ساتھ ہمارے گھرمیں بھی آر ہی تھیں  جس کی وجہ سے پوری بلڈنگ کے گھروںکو خالی کروادیاگیا۔ آگ لگنے سے کے کے آرٹ سے متصل تمام بلڈنگوںمیں رہائش پزیر مکینوںمیں ڈر وخوف کا ماحول تھا۔‘‘
  جائے وقوع پرموجود مقامی میونسپل کارپوریٹر رئیس شیخ نے بتایاکہ ’’کے کے آرٹ کے کسی کارخانے میں آگ لگی تھی  جس کی وجہ سے کمپائونڈ کے دیگر کارخانوںاور دکانوںمیں آگ پھیل گئی ۔ تقریباً ۱۲؍فائر انجن آگ پر قابوپانےکیلئے موجود ہیں۔ ‘‘بی ایم سی کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے مطابق ’’کے کے آر ٹ کمپائونڈ کے ایک گودام میںبدھ کی شام ۷؍بجکر ۴۴؍منٹ پر لگنے والی آگ سےمتعدد دکانوںکو نقصان پہنچا ہے۔آگ دوسرے لیول کی تھی۔ فائر بریگیڈ ، بی ایم سی اور پولیس عملے کے علاوہ ایمبولینس جائے وقوع پر موجود تھا۔کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK