دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بدھ کو۸۵ء۸۴؍ میٹر کی تھرو کے ساتھ۲۰۲۵ء کی عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
EPAPER
Updated: September 17, 2025, 10:04 PM IST | Tokyo
دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بدھ کو۸۵ء۸۴؍ میٹر کی تھرو کے ساتھ۲۰۲۵ء کی عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بدھ کو۸۵ء۸۴؍ میٹر کی تھرو کے ساتھ۲۰۲۵ء کی عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔دوسری طرف پاکستان کے ارشد ندیم نے بھی ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:ایشیاکپ میں پاکستان اور امارات کا میچ تاخیر کا شکار
عالمی نمبر۲؍ نیرج چوپڑا نے بدھ کو ٹوکیو نیشنل اسٹیڈیم میں کوالیفائر کے گروپ اے میں۸۵ء۸۴؍ میٹر کی تھرو کے ساتھ آسانی سے میڈل راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ اہلیت کی حد۵۰ء۸۴؍میٹر مقرر کی گئی تھی۔۲۷؍سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے اپنے گروپ میں شروعات کی۔ نیرج چوپڑا کی ذاتی بہترین کارکردگی۲۳ء۹۰؍ میٹر ہے، جو کہ ہندوستانی قومی ریکارڈ بھی ہے، جو اس سال کے شروع میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں حاصل کیا گیا تھا۔اس وقت دنیا کے ٹاپ مرد جیولن تھرووجرمنی کے جولین ویبر اپنی پہلی تھرو میں چوک گئے تھے۔
One throw. One statement 🔥
— Athletics Federation of India (@afiindia) September 17, 2025
Neeraj Chopra storms into the final with his very first attempt — a massive 84.85m! 🇮🇳#IndiainWCHTokyo #IndianAthletics #WCHTokyo25 #AFI pic.twitter.com/Y8BVWTPe1X
اولمپک چمپئن ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں ۲۸ء۸۵؍ میٹر کی تھرو کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم۵۰ء۸۴؍ میٹر کی تھرو درکار تھا۔ اس سے قبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس نے۵۳ء۸۹؍ میٹر، جرمنی کے جولیئن ویبر نے۲۱ء۸۷؍ میٹرز، کینیا کے جولیئس یگو۹۶ء۸۵؍ میٹرز جبکہ پولینڈ کے ڈآوڈ ویگنر۶۷ء۸۵؍ میٹرز کے تھرو کے ساتھ فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا۔ مجموعی طور پر۱۲؍ کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ایونٹ کا فائنل جمعرات کی دوپہر کھیلا جائے گا۔