• Fri, 28 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گروگرام میں ٹیسلا انڈیا موٹرز کے ملک کے پہلے ’آل ان ون‘ سینٹر کا افتتاح

Updated: November 28, 2025, 3:55 PM IST | Agency | Chandigarh

ہریانہ کےو زیر اعلیٰ نےاس اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹیسلا ہندوستان میں اپنا پہلا الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی ہریانہ ہی میں لگائے گا۔

Haryana Chief Minister Naib Singh Saini addressing the gathering. Photo: PTI
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی خطاب کرتےہوئے۔ تصویر:پی ٹی آئی
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے جمعرات کو گروگرام میں ٹیسلا انڈیا موٹرز کے پہلے’ آل ان ون‘ سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ریاست صرف ایک بازار نہیں ہے بلکہ مینوفیکچرنگ کا ایک ابھرتا ہوا سپر پاور ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹیسلا ہندوستان میں اپنا پہلا الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی ہریانہ ہی میں لگائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت صنعتوں کی ’کوسٹ آف ڈوئنگ بزنس‘ کم کرنے کے لئے مسلسل پالیسی اصلاحات کر رہی ہے۔ صنعتی اراضی کے لئے ایک خصوصی لیزنگ پالیسی نافذ کی گئی ہے اور مقامی سپلائی چین کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ’فارن کوآپریشن‘ کا شعبہ بنایا گیا ہے جس نے عالمی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری دوستانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہریانہ کی برآمدات گزشتہ۱۱؍ برس میں۲ء۷۵؍ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ ریاست نے لال فیتہ شاہی کم کرنے کے لئے فرسودہ اور غیر متعلقہ قوانین میں ترمیم کی ہے۔ اسی مدت کے دوران۱۲؍ لاکھ سے زیادہ ایم ایس ایم ای یونٹس قائم کئے گئے جن سے۴۹؍ لاکھ افراد کو روزگار ملا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہریانہ اسٹارٹ اپس کے میدان میں ملک کی ساتویں سب سے بڑی ریاست ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تحقیق کو فروغ دینے کے لئے گروگرام اور پنچکولہ میں اے آئی ہب تیار کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK