Inquilab Logo

ٹی ای ٹی امتحان پھر ملتوی، لاکھوں اُمیدوار پریشان

Updated: October 24, 2021, 9:46 AM IST | saadat khan | Mumbai

ریاست کےصرف ایک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کی وجہ سے ۳۱؍اکتوبرکو پوری ریاست میںہونےوالے ٹیچر ایلی جیبلٹی ٹیسٹ ( ٹی ای ٹی) کو ایک مرتبہ پھر ایک مہینےکیلئے ملتو ی کر دیا گیا ہے جس سے ٹی ای ٹی امتحان دینےوالے لاکھوں اُمیدواروںمیں بے چینی پائی جارہی ہے

The TET exam in the state was scheduled to be held on October 31 which has been postponed. (File photo)
ریاست میں ٹی ای ٹی امتحان۳۱؍اکتوبر کو منعقد کیا جانا تھا جسے ملتوی کردیا گیا ہے۔(فائل فوٹو)

ریاست کےصرف ایک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کی وجہ سے ۳۱؍اکتوبرکو پوری ریاست میں ہونے والے ٹیچر ایلی جیبلٹی ٹیسٹ ( ٹی ای ٹی) امتحان کو ایک مرتبہ پھر ایک مہینےکیلئے ملتو ی کر دیا گیا ہے ۔اس  سے ٹی ای ٹی امتحان دینےوالے لاکھوں اُمیدواروںمیں بے چینی پائی جا رہی  ہے ۔ واصح رہےکہ دیگلور بیلولی اسمبلی حلقہ میں ۳۱؍ اکتوبرکو ضمنی الیکشن منعقدکئے جانے کا اعلان کیاگیاہے جس کی وجہ سے مہاراشٹر راجیہ پریکشا پریشد نے ایک مرتبہ پھر ٹی ای ٹی امتحان کو ایک مہینے کیلئے ملتوی کردیاہے ۔ ۳۱؍اکتوبرکو ممبئی سمیت ریاست بھر میں ٹی ای ٹی امتحان منعقدکئےجانےکا اعلان کیاگیاتھا۔ امتحان کو صرف ۸؍دن باقی رہ گئے تھے، ایسےمیںمہاراشٹرراجیہ پریکشا پریشد نے امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ای ٹی امتحان میں کم وبیش ۵؍ لاکھ اُمیدوار شریک ہونے والے تھے ۔ محکمہ   تعلیم نے  ۲۱؍نومبر کوامتحان منعقد کرنےکانیاسرکیولر جاری کرکے امیدواروںمیں ایک بار پھر مایوسی پیداکردی ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ ۲؍ سال میں ۲؍مرتبہ یہ امتحان ملتوی ہوچکا ہے ۔
  کوروناوائرس کی وباء او رلا ک ڈائون کےسبب گزشتہ ۲؍سال میں ۲؍مرتبہ ٹی ای ٹی امتحان ملتوی ہوچکاہے ۔ تیسری بار ۳۱؍اکتوبرکو ٹی ای ٹی امتحان منعقدکئے جانے کا اعلان کیاگیاتھا۔امتحان منعقدکرنےکی ساری تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں ۔  امیدوار بھی امتحان کی تیاری میں مصروف تھے۔ امتحان کیلئے صرف ۸؍دن باقی تھے جب شکشا پریشد نے ۳۱؍اکتوبرکوہونےوالے امتحان کو ۲۱؍نومبر کو منعقدکرنےکا اعلان جاری کر دیا ۔ ٹی ای ٹی کا پہلا پیپر صبح ساڑھے ۱۰؍ تا دوپہر ایک بجے اور دوسرا پیپر دوپہر۲؍بجے سے شام ساڑھے ۴؍بجے کے درمیان منعقد کیاجانے والا تھا۔ ایک مہینے کیلئے امتحان ملتوی ہونے سے اُمیدواروںمیں مایوسی اور خوف کا ماحول پیدا ہوگیاہے ۔ 
  ٹی ای ٹی امتحا ن کیلئے تقریباً ۵؍ لاکھ امیدواروںنے فارم پُر کئے ہیںلیکن امتحان والے دن دیگلور بیلولی اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب ہونےسے ٹی ای ٹی امتحان ۲۱؍ نومبر ۲۰۲۱ء کو منتقل کردیاگیا ہے ۔صرف ایک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے پوری ریاست کے امتحانی مراکز اور اُمیدواروں کو ا ایک مہینے کیلئے روک دیاگیاہے جس سے لاکھوں اُمیدوار تذبذب میںمبتلا ہیں ۔ ٹی ای ٹی امتحان کے علاوہ اسکالرشپ امتحان بھی متعدد وجوہات  کے سبب ملتوی کئے جاچکے ہیں۔ ٹی ای ٹی کا پہلا پیپر دینےوالے اُمیدواروںکی تعداد ۲؍لاکھ ۵۴؍ ہزار ۴۲۸؍ بتائی گئی ہے جبکہ دوسرے سال کا امتحان دینےوالے اُمیدوارںکی تعداد ۲؍لاکھ ۱۴؍ہزار ۲۵۰؍ ہے۔
 اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ کے جنرل سیکریٹری ساجد نثار نے کہاکہ ’’ایک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کیلئے تقریباً ۵؍ لاکھ اُمیدواروںکی اُمید پر پانی پھیرنا مناسب نہیں ہے ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامنیشن کونسل کو امتحان کی تاریخ کا اعلان کرنے سےقبل تمام رموز پر غورکرناچاہئے ۔ ا س سے قبل بھی ۲؍مرتبہ ٹی ای ٹی امتحان کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ہمارا ادارہ پر یکشا پریشد کے اس طرز عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ ۵؍لاکھ اُمیدواروںکی عملی زندگی سے کھلواڑ ہے۔ ان میں سےمتعد د اُمیدوار جو فی الحال ڈیوٹی کررہےہیں مگر انہوںنے ٹی ای ٹی امتحان پاس نہیں کیاہے ۔ ٹی ای ٹی امتحان پاس نہ ہونے سے ان کی ملازمت خطرہ میں ہے ۔ وہ جلد ازجلد ٹی ای ٹی امتحان دے کر کامیابی کے متلاشی ہیں۔ہم چاہتےہیںکہ اسٹیٹ ایگزامنیشن کونسل اس معاملہ میں اب کوئی غلطی نہ کرے  ۲۱؍ نومبر کومنعقدکئے جانےوالے امتحان کی تیاری کی جائے اور ہر حال میں اس دن امتحان منعقدکیاجائے۔  اُمیدواروں نے ۳۱؍اکتوبرکوہونےوالے امتحان کیلئے ساری تیاری مکمل کرلی تھی مگرامتحان سے صرف ایک ہفتہ قبل امتحان کےملتوی کئے جانے سے انہیں ذہنی کوفت ہوئی ہے ۔ چنانچہ اب اس طرح کا کوئی معاملہ نہ دہرایاجائے یہی اپیل ہے۔‘‘

TET Exam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK