بنکاک کے ایک مارکیٹ میں ایک بندوق بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً ۶؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ فائرنگ کرنے کے بعد بندوق بردار شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
EPAPER
Updated: July 28, 2025, 3:46 PM IST | Bangkok
بنکاک کے ایک مارکیٹ میں ایک بندوق بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً ۶؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ فائرنگ کرنے کے بعد بندوق بردار شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
پیر کی صبح بنکاک ، تھائی لینڈ کے ایک مارکیٹ میںبڑے پیمانے پر شوٹنگ کی وجہ سے تقریباً ۶؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مہلوکین میں سے ۴؍ افراد سیکوریٹی اہلکار تھے۔
🚨#Bangkok Mass Shooting –
— Lucifer (@krishnakamal077) July 28, 2025
Gunman opened fire at Or Tor Kor Market on Monday.
5 killed: 4 security guards & 1 woman.
Shooter took his own life.
Total deaths: 6 (including gunman).#Thailand #กราดยิง #BORSA pic.twitter.com/1BQhYxWB5z
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بندوق بردار شخص نے اور ٹور کور مارکیٹ میںاندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد اپنی ہی جان لے لی۔ ایروان ایمرجنسی میڈیکل سینٹر ، جوبنکاک کے اسپتال کا معائنہ کرتا ہے،نے تصدیق کی ہے کہ ’’متاثرین میں ۴؍ سیکوریٹی اہلکار بھی تھے جن میں ایک خاتون اورشوٹر بھی شامل ہیں۔‘‘اور ٹور کور مارکیٹ بنکاک کے چاتوچاک ویک اینڈ مارکیٹ کے قریب واقع ہے جو مشہور سیاحتی مرکز ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا غزہ پرحملوں میں یومیہ ۱۰؍ گھنٹے توقف کا فیصلہ
بنکاک بینک سو ضلع کے ڈپٹی پولیس چیف وراپت سکھتائی نے بتایا ہے کہ ’’پولیس حملے کے پیچھے کا مقصد جاننے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ یہ بڑے پیمانے پر کیا گیا قتل ہے ۔‘‘ انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس حملے اور تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے سرحدی تنازع میں کوئی رابطہ تو نہیں ہے۔‘‘