• Sat, 04 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانے :ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پرکوپری بریج کو ۳؍ مہینے میں کھولا جائے گا

Updated: December 03, 2022, 11:04 AM IST | ranjeet jadhav | Thane

گزشتہ سال اکتوبر میںٹرین کی پٹریوں کے اوپر بنائے گئے فلائی اوور کے پہلے مرحلے کا افتتاح عمل میں آیا تھا

On this part of the Kopri Bridge, the work related to the laying of large girder was done in the past few days; Photo: Sameer Markande
کوپری بریج کے اس حصے پرگزشتہ دنوں ہی بڑاگرڈربچھانے سے متعلق کام کیا گیا ;تصویر:سمیرمارکنڈے

 یہاں کوپری کے قریب ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک جام میں پھنس جانے والے گاڑی والوں کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کوپری ریل اوور بریج کوآئندہ ۳؍ مہینے میں شروع کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ گزشتہ دنوں ہی  ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پراس پل کابڑا گرڈربچھانے کے تعلق سے کام کیا گیا۔
 اس بارے میں اس نمائندے نے میٹروپولیٹن کمشنر ایس وی آر سرینیواس سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ ’’ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے مسافروں کو جلد ہی راحت ملے گی۔ ہائی وے پر کوپری ریل اوور بریج کا کام تیزی سے جاری ہے۔چند دنوں قبل ریل اوور بریج پربڑے گرڈر کامیابی سے بچھائے گئے تھے۔ یہ مرحلہ ۲+۲؍ لین والے بریج کو ۴+۴؍ لین میں تبدیل کرنے کا حصہ ہے جس سے ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔  اس پروجیکٹ کا ۸۵؍ فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اوریہ آئندہ ۳؍ مہینے میں مکمل ہوجائے گا۔‘‘واضح رہے کہ کوپری علاقے میں پٹریوں کے اوپر سے گزرنے والے اس فلائی اوور کے پہلے مرحلے کا افتتاح گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ملنڈ سے تھانے جانے والی ٹریفک میں آسانی ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلے کا کام امسال جنوری میں شروع ہوا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ کوپری  ریل اوور بریج پہلے دونوں جانب دو لین والا تھا لیکن گزشتہ چند برسوں میں دونوں شہروں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس فلائی اوور کے اطراف ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK