Inquilab Logo

تھانے:ممنوعہ پلاسٹک کیخلاف میونسپل کارپوریشن کی مہم تیز

Updated: June 25, 2022, 9:21 AM IST | | Mumbai

پلاسٹک پر پابندی کے حوالے سے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کے حکم کے مطابق تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی )نے ممنوعہ پلاسٹک اور تھرماکول جیسی ناکارہ اشیاء کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

Municipal officials showing confiscated plastic and thermocol.
میونسپل افسران ضبط کیا گیا پلاسٹک اور تھرماکول دکھاتے ہوئے۔

 پلاسٹک پر پابندی کے حوالے سے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کے حکم کے مطابق تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی )نے ممنوعہ پلاسٹک اور تھرماکول جیسی ناکارہ اشیاء کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ خاطیوں  سے جرمانہ بھی وصول کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو میونسپل افسران نے  تقریباً  ۲۳۷؍ کلو گرام  پلاسٹک ضبط کیا گیا  اور ۶۶؍  ہزار  ۴۰۰؍ روپے جرمانہ وصول کرنے کا دعویٰ کیا  ہے۔
 مہاراشٹر کے نان ڈِگریڈیبل ویسٹ (کنٹرول) ایکٹ ۲۰۰۶ءکے تحت ریاستی حکومت نے پلاسٹک اور تھرماکول وغیرہ سے بنی نان ڈِگریڈیبل اشیاء (ایسی چیزوںکی پیداوار، استعمال، فروخت، نقل و حمل، ہینڈلنگ اور اسٹوریج) پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم تھانے میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں ممنوعہ پلاسٹک اور تھرماکول جیسی  اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی  ہے۔
 اس مہم کے تحت میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع ۹؍ وارڈ کمیٹیوں کے علاقوں میں مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مار کر پلاسٹک اور تھرماکول استعمال کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جارہی  ہے۔ایسی ہی چھاپہ مار کارروائی میں کل ۲۳۷؍ کلو گرام پلاسٹک ضبط کیا گیا اور دکانداروں سے ۶۶؍ ہزار ۴۰۰؍  روپے جرمانہ وصول کیا گیا  ہے۔
 یہ کارروائی تھانے میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر (۲) سنجے ہیرواڈے، ڈپٹی کمشنر منیش جوشی اور ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بالاجی ہلدیکر کی نگرانی میں سبھی ۹؍ وارڈ کمیٹیوں کے سینیٹری انسپکٹر اور  ملازمین کی مدد سے کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK