Inquilab Logo

تھانےسپر اسپیشلٹی اسپتال کا کام ۱۵؍ دن میں شروع کیاجائے:وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے

Updated: July 09, 2022, 8:50 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

سابقہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں جب ایکناتھ شندے شہری ترقیات اور تھانے کے نگراں وزیربنے تھے تواس وقت انہوںنے تھانے ضلع سول اسپتال کو ۹۰۰؍ بیڈ کا سپر اسپیشلٹی اسپتال بنانے کی تجویز منظور کی تھی لیکن اب تک اس کا تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا ہے۔

Chief Minister Eknath Shinde held a meeting at the office of the District Collector of the thane
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے تھانے ضلع کلکٹر کے دفترمیں میٹنگ کی۔

: سابقہ  مہا وکاس اگھاڑی  حکومت  میں جب ایکناتھ شندے شہری ترقیات اور تھانے کے نگراں وزیربنے  تھے تواس وقت انہوںنے تھانے ضلع سول اسپتال کو ۹۰۰؍ بیڈ کا سپر اسپیشلٹی اسپتال بنانے کی تجویز منظور کی تھی لیکن اب تک اس کا تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا ہے۔ گزشتہ دنوں جب ایکناتھ شندے نے وزیر اعلیٰ کے طو رپر تھانے ضلع کے افسران کے ساتھ میٹنگ لی اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ ۱۵؍ دنوں میں سپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیرکاکام شروع کریں۔ایکناتھ شندے کا دعویٰ ہے کہ اس سپر اسپیشلٹی اسپتال میں  تھانے اور پال گھر اضلاع کے مریضوں کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
 ریاستی حکومت نے تھانے کے ضلعی سرکاری اسپتال کی جگہ پر ۹۰۰؍بیڈ کے سپر اسپیشلٹی اسپتال قائم کرنے سے اسپتال کی گنجائش موجودہ بیڈ سے تین گنا بڑھ جائے گی۔ اس کے علاوہ اسپتال میں نیورولوجی، آکولوجی اور آکو سرجری سیکشن، کارڈیالوجی اور کارڈیو ویسکولر سیکشن، نیفرولوجی اور ڈائلیسس سیکشن جیسی جدید ترین علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ریاستی حکومت نے اسپتال کی تعمیر کیلئے۵۲۷؍ کروڑ ۴۱؍ لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔ 
 اگرچہ اس سےاسپتال کی تعمیر کی راہ ہموار ہو گئی ہے لیکن محکمۂ تعمیرات عامہ نے ابھی تک اس کام کے لئے ٹینڈر جاری نہیں کیا ہے۔ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بدھ کو تھانے ضلع کلکٹر کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ ٹینڈر جاری کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟ اس پر افسران نے بتایا کہ محکمہ بجلی کی تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ٹینڈر کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔اس پر انہوں نے تمام تکنیکی امور کو مکمل کرنے کے بعد اگلے پندرہ دنوں میں ٹینڈر کا عمل مکمل کرکے اصل کام شروع کرنے کا حکم دیا۔

thane Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK