Inquilab Logo

پولنگ فیصد بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: راجندرشرساگر

Updated: March 19, 2024, 5:50 PM IST | Iqbal Ansari | Thane

ممبئی مضافاتی ضلع کلکٹر والیکشن آفیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کیلئے فلمی ستاروں سے اپیل کروائی جائیگی۔

Jitendra and Tushar Kapur appealing to the citizens to register their names in the voter list. Photo: INN
جتیندر اورتشار کپور شہریوں سے ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروانے کی اپیل کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

لوک سبھا الیکشن میں زیادہ سے زیادہ ووٹر حق رائے دہی کااستعمال کر سکیں اور جن بالغ شہریوں کا نام ووٹر لسٹ میں موجود نہیں ہیں وہ اپنا نام درج کروالیں اس کی بیداری پیدا کرنے کیلئے ممبئی مضافاتی ضلع کلکٹر والیکشن آفیسر راجندرشرساگر نے بالی ووڈ اور دیگر فلمی اداکاروں سے مداحوں کے نام بیداری ویڈیو پیغام جار ی کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس ضمن میں فلم اداکار جتیندر اور ان کے بیٹے تشار کپور نے ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ اس کی اطلاع ممبئی مضافاتی ضلع کلکٹر راجندر شرساگر نے الیکشن اور ضابطہ اخلاق پر سخت سے عمل کرنے کیلئے کئے گئے نظم کی اطلاع دینے کیلئے منعقد ہ پریس کانفرنس میں دی۔ اسی طرح کی پریس کانفرنس تھانے کے ضلع کلکٹر اشوک شنگارے نے بھی طلب کی تھی۔ دونوں ہی کلکٹروں نے اس کا اعلان کیا کہ ضابطہ ٔ اخلاق پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے اور اس کیلئے۲۴؍گھنٹے جاری رہنے والا مفت ہیلپ لائن نمبر: ۱۹۵۰؍ شروع کر دیا گیا ہے۔ شہری ضابطہ ٔ  اخلاق سے متعلق اپنی شکایت اس نمبر پر دے سکتے ہیں۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ضابطہ ٔ اخلاق میں کیا کرے اور کیا نہ کرے اس کی رہنمائی بھی کی۔ 
راجندر شرساگر نے بتایا کہ ’’ممبئی مضافاتی ضلع کے پولنگ فیصد میں اضافہ کرنے کیلئے ہم نے ضلع کی حدود میں مقیم فلمی ستاروں کو لیٹر بھیج کر ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے مداحوں سے اپیل کرے کہ اگر وہ اس کی تصدیق کر لیں کہ ان کا نام موجودہ ووٹر لسٹ میں شامل ہے یا نہیں ۔ نام شامل نہ ہونے کی صورت میں نام شامل کروالیں اور جن کا نام و وٹر لسٹ میں موجود ہے وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے تاکہ عوام کے پسند کی حکومت تشکیل پاسکے۔ اس ضمن میں بالی ووڈ اسٹار جتیندر اور تشار کپور نے اپنا ویڈیو جاری کیا ہے۔ ‘‘
۱۰۰؍ سال سے زیادہ عمر کے ۴؍ ہزار ۶۳۲؍ووٹ دےسکیں ہیں 
ضلع کلکٹر راجندرشرساگر کے بقول ممبئی مضافاتی ضلع میں واقع ۴؍ پارلیمانی حلقہ اور ۲۶؍ اسمبلی حلقوں میں ۱۱؍ فروری ۲۰۲۴ء تک کل ۷۲؍ لاکھ ۲۸؍ ہزار ۴۰۳؍ ووٹر ہیں۔ ان میں سے ۱۰۰؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کے کل ۴؍ ہزار ۶۳۲؍  ووٹرز کا نام بھی ووٹر لسٹ میں شامل ہے۔ نمائندۂ انقلاب کے ذریعے معمر اور معذور افراد کو گھر پر ووٹ دینے کی سہولت کے تعلق سے پوچھنے پر ممبئی مضافاتی ضلع کلکٹر نے بتایاکہ’’ الیکشن کمیشن نے ۸۵؍ سال سے زیادہ عمر کے شہریوں اور اسی طرح ایسے معذور ووٹر جو پولنگ سینٹر تک نہیں آسکتے ہیں ، ان کے گھر پر بیلٹ پیپر کے ذریعے پولنگ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا نظم کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK