Inquilab Logo Happiest Places to Work

۵۰؍ فیصد امریکی ٹیرف کے اعلان سے ایم ایس ایم ایز پر خطرہ

Updated: August 09, 2025, 5:36 PM IST | New Delhi

برآمدات میں۴۵؍ فیصدشراکت والا یہ شعبہ سالانہ ۳۰؍ بلین ڈالرس سے زائد کے کاروبار سے محروم ہوسکتاہے اور چھوٹے کاروباری بہت متاثر ہوسکتے ہیں ۔

MSME Affect.Photo:INN
ایم ایس ایم ای متاثر ہوں گے۔تصویر: آئی این این

ملک کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں(ایم ایس ایم ایز)  پر۵۰؍ فیصد امریکی ڈیوٹی کے اعلان نے ملک کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس  ایم ایز) کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ملک کی کل برآمدات میں۴۵؍ فیصد سے زیادہ حصہ ڈالنے والا یہ شعبہ ایک بڑے بحران کا شکار ہے۔ ایم ایس ایم ای انڈسٹری کی تنظیموں نے امریکی اقدام کے بڑے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
 انڈیا ایس ایم ای فورم کے صدر ونود کمار نے کہا کہ ڈیوٹی میں اضافے کی وجہ سے سالانہ۳۰؍ بلین ڈالرس سے زیادہ کا کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر اس تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا کیونکہ اس کی مالی صلاحیت بہت کم ہے۔
 فیڈریشن آف انڈین مائیکرو اینڈ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزیز (ایف آئی ایس ایم ای) کے جنرل سکریٹری انیل بھردواج نے ڈیوٹی کے جھٹکے کو ہندوستانی ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے بہت مشکل صورتحال قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ   `نئے امریکی ٹیرف سے ہندوستانی برآمد کنندگان کی لاگت دیگر ممالک کے برآمد کنندگان کے مقابلے میں ۳۰؍ سے۳۵؍ فیصد بڑھ جائے گی۔ اگر۲۷؍ اگست تک کوئی حل نہ نکلا تو امریکہ جانے والے سامان میں۴۰؍ سے۵۰؍ فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئیے:ٹیریف کا اثر: شیئر بازار گزشتہ ۳؍ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

ونود کمار نے افریقہ، لاطینی امریکہ، مغربی ایشیا، مشرقی یورپ، بحرالکاہل کے جزائر اور کیریبین خطوں میں برآمدات کو متنوع بنانے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ان علاقوں میں بہت زیادہ امکانات ہیں لیکن ہندوستانی برآمدات بہت کم ہیں۔ ان بازاروں میں کم از کم۶۰؍ بلین ڈالرس کی برآمدی صلاحیت موجود ہے، جسے ابھی تک تلاش نہیں کیا گیا ہے۔ یہ علاقے ان علاقوں میں قابل بھروسہ سپلائرس کی تلاش میں ہیں جہاں ہندوستانی ایم ایس ایم ایزکی پہلے سے ہی مضبوط موجودگی ہے۔ ان میں دواسازی، زرعی اور غیر زرعی مشینری، پراسیسڈ فوڈ آئٹمز اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ بھردواج نے متاثرہ ایم ایس ایم ایز کی مدد کے لیے مالیاتی اقدامات اور دیگر اقدامات کے ذریعے   حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔ انہوں نے مارکیٹ کو متنوع بنانے کی کوششوں کی بھی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ای ایف ٹی اے کے ساتھ معاہدوں کے تحت تجارت بڑھانے کی بہت گنجائش ہے لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے، ہندوستانی  ایم ایس ایم ایز کو نہ صرف مارکیٹس میں شناخت اور داخل ہونے بلکہ معیار، پیکیجنگ اور تعمیل کے سخت معیارات پر پورا اترنے کے لیے وسیع صلاحیت پیدا کرنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK