• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈیوون کونوے اور مچل کی نصف سنچریاں، نیوزی لینڈ کو برتری حاصل

Updated: December 11, 2025, 7:03 PM IST | Wellington

ڈیوون کونوے (۶۰؍رن) اور مچل ہے (۶۱؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں ۲۷۸؍ رنز بنا کر ۷۳؍ رنز کی اہم برتری حاصل کر لی۔

Kiwi Player.Photo:INN
کیوی کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ڈیوون کونوے (۶۰؍رن) اور مچل ہے (۶۱؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں  ۲۷۸؍ رنز بنا کر ۷۳؍ رنز کی اہم برتری حاصل کر لی۔ دن کے اختتام تک کیوی بولرز نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں صرف ۳۲؍رنز پر دو اہم وکٹ حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔

 نیوزی لینڈ نے اپنے گزشتہ روز کے ۲۴؍ رنز بغیر نقصان کے اسکور سے کھیل کا آغاز کیا۔ صبح کے سیشن میں پہلا نقصان ٹام لاتھم (۱۱) کی صورت میں ہوا جنہیں کیمر روچ نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد کین  ولیمسن نے ڈیوون کونوے کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے ۶۷؍ رنز کی شراکت قائم کی، مگر اینڈرسن فلیپ نے ولیمسن کو۳۷؍ رنز پر بولڈ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو دوسری کامیابی دلوائی۔راچن رویندر  بھی صرف۵؍ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھئے:انڈیگو نے ہوائی اڈوں پر کافی وقت تک پھنسے رہے مسافروں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا

ڈیوون کونوے نے ۱۰۸؍ گیندوں پر ۸؍ چوکوں کی مدد سے ۶۰؍ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، لیکن ۳۶؍ ویں اوور میں جسٹن گریوز نے انہیں آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ مچل ہے نے۹۳؍ گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۶۱؍ رنز بنائے۔ ڈیرل مچل (۲۵؍رن)، گلین فلپز (۱۸؍ رن)، جیکب ڈفی (۱۱؍رن) اور مائیکل رے ( ۱۳؍ رن) نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بلیئر ٹکنر انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آئے جبکہ زیکری فاکس  ۲۳؍رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھئے:سیلٹا ویگو سے شکست کے بعد ریئل میڈرڈ کے کئی کھلاڑیوں پر بدسلوکی کے الزامات

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلیپ نے تین، کیمر روچ نے دو وکٹ حاصل کئے جبکہ جےڈن سیلز، او جے شیلڈز، جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا، اور دن کے خاتمے تک ۳۲؍رن کے اسکور پر دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ مہمان ٹیم اب بھی نیوزی لینڈ کے اسکور سے۴۱؍ رنز پیچھے ہے۔کریز پر برینڈن کنگ ۱۵؍ اور کیوم ہوڈج ۳؍ رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیکب ڈفی اور مائیکل رے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK