Inquilab Logo

بادل خاندان کو ان کے’ گناہوں‘ کی قیمت چکانی ہوگی : چرنجیت سنگھ چنی

Updated: November 26, 2021, 9:52 AM IST | Moga

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ کیبل مافیا ،نشہ مافیا ،ریت مافیا ،ٹرانسپورٹ مافیا یہ سبھی شرومنی اکالی دل-بی جےپی حکومت میںپھلے پھولے

Rally at Sadhu and Chini Local Grain Market
سدھو اور چنی مقامی اناج منڈی میںریلی کےد وران

پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے  الزام لگایا کہ بادل خاندان نے ریاست کو بے تحاشہ لوٹا ہے اور انہیں ان ’گناہوں ‘ کی قیمت چکانی ہوگی۔یہاں مقامی اناج منڈی میں ، جہاں کانگریس ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو ان کے ساتھ تھے،ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  چنی نے الزام لگایا کہ کیبل مافیا  ، نشہ مافیا  ،ریت مافیا  ،ٹرانسپورٹ مافیا  سمیت تمام مافیا پچھلی شرومنی اکالی دل-  بی جے پی کی حکومت کے تحفظ میں پھلے پھولے اور پنجاب کی جائیداد کو لوٹا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان مافیاؤں کو بادل خاندان  کے تحفظ  نے ریاست کو برباد کیا لیکن اب انہیں ان گناہوں کی قیمت چکانی ہوگی اور وہ دن دور نہیں ہے۔
 وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ اب جب انہوں نے مافیا  پر نکیل کسنی شروع کی ہے تو اکالی بوکھلا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کیبل مافیا  کے خلاف کارروائی دیر سے کی گئی لیکن قابل ستائش قدم ہے۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے آج `دہلی ماڈل کو  سرے سے مسترد کرتے  ہوئے  دعویٰ کیا کہ ریاست میں ’چنی ماڈل‘ اس کا براہ راست ثبوت ہے جہاں سب کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔پرانی دانا منڈی میں مہاراجہ اگرسین کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے موقع پر یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ماڈل عظیم گرو صاحبان کی تعلیمات کے عین مطابق ہے جنہوں نے ہمیں مساوات اور بھائی چارے کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماڈل کو ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے پنجاب کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ چنی نے کہا کہ یہ ماڈل عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی مجموعی ترقی پر مبنی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ماڈل کسی ایک فرد یا خاندان کو ریاست کے وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیتا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ’چنی ماڈل‘ ریاست میں وسائل اور مواقع تک ہر ایک کی رسائی پر مبنی ہے۔ وزیراعلیٰ چنی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ماڈل کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ ریاست کی شان بحال ہوسکے۔
پنجاب: آپ کے رکن اسمبلی جگتارسنگھ جگا کانگریس میں شامل
  پنجاب میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی یا آپ) کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ لدھیانہ کے رائے کوٹ اسمبلی حلقہ سے اس کے ایم ایل اے جگتار سنگھ جگا پارٹی چھوڑ کراپنے حامیوں کے ساتھ جمعرات کو کانگریس میں شامل ہوگئے۔
  جگا یہاں کانگریس کی ریلی میں پہنچے اور وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور ریاستی کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئے۔ چنی اورسدھو نے جگا کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کا پورا احترام کیا جائے گا۔

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK