Inquilab Logo Happiest Places to Work

امسال ملک میں گیہوں کی ریکارڈ پیداوار ہونے کی امید

Updated: April 30, 2021, 11:00 AM IST | Agency | New Delhi

یکم اپریل کو ایف سی آئی کے گوداموں میں گیہوںکا ذخیرہ ہدف سے چارگنازائد ۲ء۷۳؍ کروڑ ٹن تھا،ہندوستانی گیہوں کی بیرون ملک قیمت ۲۸۰؍ڈالر فی ٹن ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

:ملک میں امسال گیہوں  کی پیداوار ۱۰ء۹؍ کروڑ ٹن ہوسکتی ہے۔ اس سے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیداوار زیادہ ہونے کے سبب کھپت کا مسئلہ سراُبھارسکتا ہے۔ ایک جانب جہاں ملک میں کورونا وائرس وباء کی دوسری لہر سے ملک جوجھ رہا ہے وہیں دوسری جانب ایسے حالات میں بھی ہزاروں کسان دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ زرعی قوانین کے متعلق حکومت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ ان کے ذریعہ وہ کسانوں کو خودمختار بنارہی ہے وہیں کسانوں کا الزام ہے کہ ان متنازع قوانین سے ان کا سراسر نقصان ہے۔
گیہوں کی پیداوارکا حال
 ٹریڈ اور انڈسٹری ذرائع نے کہا کہ ایف سی آئی کی گیہوں خریداری پچھلے سال کے ریکارڈ خرید کے لگ بھگ ۳ء۹؍ کروڑ ٹن سے زیادہ ہوگی۔ اسٹاک پہلے سے ہی بھرا ہو ا ہے۔یکم اپریل کو ایف سی آئی کے گوداموں میں گیہوں کا ذخیرہ ہدف سے لگ بھگ چار گنا زیادہ ۲ء۷۳؍ کروڑ ٹن تھا۔ ۱۳ء۶؍ ملین کے ہدف کے باوجود کل چاول ۴۹ء۹؍ ملین ٹن جمع تھا۔ پچھلے سال ایف سی آئی کے عارضی شیڈ میں ۱۴؍ ملین ٹن سے زیادہ گیہوں کا ذخیرہ کرنا تھا ۔ اب ۲۲۔۲۰۲۱ء میں زیادہ عارضی اسٹوریج کی تلاش کرنا ہوگی۔پچھلی ایک دہائی میں ایف سی آئی نے کسانون سے گیہوں اور عام چاول خریدنے کی قیمت بالترتیب ۶۴؍فیصد اور ۷۳؍ فیصد بڑھائی ہے جبکہ اس دوران اسٹوریج لاگت بھی بڑھی ہے۔ پھر بھی ایف سی آئی ہر مہینے ۵؍کلوگرام گیہوں اور چاول پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ۸۰؍کروڑ سے زائد لوگوں کو بالترتیب ۲؍ روپے اور ۳؍ روپے پر فروخت کررہی ہے۔  یہ بھی دھیان رہے کہ اس وقت ہندوستانی گیہوں کی غیر ملکی بازاروں میں قیمت ۲۸۰؍ ڈالر فی ٹن ہے جبکہ اچھی کوالیٹی والے آسٹریلوی گیہوں کی قیمت ۲۲۰؍ سے۲۲۵؍ ڈالر فی ٹن ہے۔ جون جولائی تک روس اور یوکرین کا بھی گیہوں بازار میں آجائے گا جس سے ہندوستانی گیہوں کا ایکسپورٹ گھٹ جائے گا۔ تجارتی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ یہ زائد پیداوار  حکومت کے لئے  مسئلہ پیدا کرسکتی ہے۔ کیونکہ حکومت نے کسانوں کی غصے کی طاقت کو کم سمجھا ہے۔ تجارت سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو لبھانے کے لئے ریاستوں کے اناج خریدار کو گارنٹی قیمتوں پر بڑی مقدار میں گیہوں کی خرید اری کرنے کا امکان ہے جس سے سرکار کا بجٹ اور بگڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK