Inquilab Logo

کیرالا میں مودی کی ریلی میں واحد مسلم امیدوار کی غیر موجودگی پرسی پی ایم نے سوال اٹھائے

Updated: March 20, 2024, 11:38 PM IST | Tarunantpuram

پلاکڈمیں روڈ شو کے دوران گاڑی میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ پلاکڈ اور پونائی حلقےکے امیدوارموجود تھے لیکن ملاپورم سے مسلم امیدوار عبدالسلام کو جگہ نہیںملی

Prime Minister Modi during a rally in Placode.(PTI)
وزیر اعظم مودی پلاکڈ میں ریلی کے دوران ۔(پی ٹی آئی )

کیرالا میں گزشتہ روز وزیر اعظم مودی کی ریلی میں لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جےپی کے واحدمسلم امیدوار کی غیر موجودگی پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔منگل کو ترواننت پورم کےپلاکڈمیں روڈ شو  کے دوران  کھلی گاڑی پر وزیر اعظم مودی کے علاوہ  پلاکڈ  اور اس سے متصل پونائی حلقےکے امیدوارموجود تھے لیکن ملاپورم سے بی جےپی کے مسلم امیدوار عبدالسلام کو اس گاڑی میںجگہ نہیںملی ۔
 سی پی ایم نے اس معاملے میںسوال اٹھاتے ہوئےبی جے پی پرتنقید کی ہے اورکہا ہے کہ اس سے اقلیتوںکے تئیں بی جےپی کے رویے کا اظہار ہوتا ہے۔بہر حال عبدالسلام نے میڈیا کے ایک حلقے کو بتایاکہ روڈ شو میںانہیںشامل کرنے کا کوئی پلان نہیں تھاکیونکہ ان کے انتخابی حلقے کا پلاکڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہو ںنے واضح کرنے کی کوشش کی کہ پونائی سے امیدوار نویدھتا سبرامنین  اس روڈ میںشو میں شرکت کرسکتے تھے کیونکہ پونائی  لوک سبھا حلقے میں پلاکڈ ضلع کا تریتھلا اسمبلی حلقہ بھی آتا ہے۔عبدالسلام نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات بھی کی اور انہیںملا پورم آنے کی دعوت دی ۔کالی کٹ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر عبد السلام ملاپورم کے ترور سے ۲۰۲۱ء  میں بی جےپی امیدوار کے طورپر اسمبلی الیکشن لڑا تھا لیکن مسلم اکثریتی اس حلقے میںانہیں صرف۵؍ فیصد ووٹ ملے تھے ۔واضح رہے کہ بی جےپی کی اب تک کی فہرستوں میںعبدالسلام واحدمسلم امیدوار ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK