Inquilab Logo

ہوٹل دیر رات تک کھلے رکھنےکا فیصلہ جلد

Updated: October 17, 2021, 8:10 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ممبئی میں بھی ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو رات ۱۲؍ بجے تک کھلا رکھنےکیلئے ٹاسک فورس اور کابینہ میں مشورہ ہوگا: اسلم شیخ 

A delegation of Hotel and Restaurant Association called on caretaker Minister Aslam Sheikh.Picture:Inquilab
ہوٹل اور ریسٹورنٹ اسوسی ایشن کے وفدنے نگراں وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کی تھی۔ تصویر انقلاب

 پونے کی طرز پر ممبئی میں بھی ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو رات ۱۲؍ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت جلد ملنے کی امید ہے۔ ممبئی کے نگراں وزیر اسلم شیخ  نے یقین دلایا ہے کہ اس سلسلے میں ٹاسک فورس سے میٹنگ لے کر کابینہ کی منظوری لی جائے گی تاکہ ممبئی میںبھی ہوٹل اور ریسٹورنٹ دیر رات تک کھلے رہ سکیں ۔ واضح رہے کہ پونے میں ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو رات ۱۲؍بجے تک کھلارکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ممبئی کے  ریسٹورنٹ اور ہوٹل مالکان کی اسوسی ایشن کی جانب سے بھی یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ملک کے تجارتی دارالحکومت میں بھی ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو دیر رات  تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔ اسی ضمن میں گزشتہ دنوں ریسٹورنٹ اور ہوٹل اسو سی ایشن کی جانب سے ممبئی کے نگراں وزیر اسلم شیخ سے مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
  اس سلسلے میں سنیچر کو اسلم شیخ نے کہا کہ ’’ جس طرح پونے میں ریسٹورنٹ اور ہوٹل کو دیر رات تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرز پر ممبئی میں بھی ریستوراں اور ہوٹلوں کو فل ٹائم کھلا رکھنے کے تعلق سے ٹاسک فورس او ر کابینہ میں غور وخوض کیا جائے گا اور جلد ہی  اس تعلق سے فیصلہ لیا جائے گا۔‘‘یاد رہے کہ اَن لاک کے نئے اصول ’بریک دی چین‘کے مطابق ممبئی کے ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو رات  ۱۰؍ بجے تک ہی کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ بھی بیٹھنے کی گنجائش سے  ۵۰؍ فیصد صلاحیت کے ساتھ۔
اب تک ممبئی میں کب کیا کھلا
n  بی ایم سی  نے ۱۶؍ اگست سے ممبئی کے سبھی گارڈن ، میدان اور ساحلوں کوعوام کیلئے صبح ۶؍ سے رات ۹؍ بجے تک  کھا رکھنےکی اجازت دی ہے۔ اس سے قبل ۴؍ جون سے ان مقامات کو صبح ۵؍ سے صبح ۹؍بجے تک ہی کھلا رکھنے کی اجازت  دی گئی تھی۔
n ۱۵؍ اگست سے اُن شہریوں کو لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے کورونا سے تحفظ کا ۲ ؍ ٹیکہ لگوایا ہے ۔  ایسے مسافروں کو لوکل ٹرین کا ٹکٹ نہیں بلکہ ماہانہ پاس ہی جاری کیا جارہا ہے جس سے شہریوں میں ناراضگی بھی پائی جارہی ہے کیونکہ اگر کسی شہری کو محض ایک دن آمد و رفت کرنا ہے توبھی اسے ایک ماہ کا پاس ہی جاری کیا جا رہا ہے۔
n ۱۵؍ اگست سے ریاستی حکومت نے سبھی مالس اور ریسٹورنٹ کو ۵۰؍ فیصد صلاحیت کے ساتھ رات ۱۰؍ بجے تک ہی کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے ۔

hotel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK