Inquilab Logo

گیارہویں جماعت کے داخلے کی پہلی میرٹ لسٹ جاری

Updated: August 28, 2021, 8:22 AM IST | saadat khan | Mumbai

۳؍ لاکھ ۶؍ہزار ۱۱۱؍ طلبہ کی درخواستیں قبول کی گئیں، ۳۰؍ اگست کی شام ۶؍بجے تک ان طلبہ کو دیئے گئے کالجوںمیں داخلہ حاصل کرناہوگا

Students have to take admission in the college by August 31. (File photo)
طلبہ کو ۳۱؍اگست تک کالج میں ایڈمیشن لینا ہوگا۔(فائل فوٹو)

:مہاراشٹر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کی صبح ۱۰؍بجے فرسٹ ائیر جونیئر کالج ( ایف وائی جے سی) یا گیارہویں جماعت کے داخلے کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کی ہے ۔ ۳؍لاکھ ۷۵؍ہزار درخواستیں موصول ہوئیںہیں جن میں سے ۳؍لاکھ ۶؍ہزار ۱۱۱؍ طلبہ کی درخواستیں قبول کی گئ ہیں۔ ۳۰؍ اگست کی شام ۶؍ بجے تک طلبہ کو دیئے گئے کالجوںمیں داخلہ حاصل کرناہے۔ 
 جن طلبہ کا نام میٹر ٹ لسٹ میں شامل ہے۔وہ دیئے گئے کالج میں داخلےکیلئے درخواست دےسکتےہیں۔ کالج انتظامیہ طلبہ کے ذریعے آن لائن فراہم کردہ دستاویزات کی جانچ کے بعد داخلے کی تصدیق کرےگا۔ ۳۰؍اگست کی شام ۶؍بجے سے پہلے طلبہ کو اپنا داخلہ کنفرم کرواناہے۔ جن طلبہ کوان کے پسند کا کالج الاٹ کیاگیاہے ، انہیں اس کالج میں داخلہ لینا ضروری ہے ۔ اگر وہ اس کالج میں داخلہ نہیں لیتے ہیں یا کالج کو مستردکرتےہیں تو انہیں اگلے تمام رائونڈ سے باہر کر دیا جائے گا ۔ بعدازیں انہیں اسپیشل رائونڈ میں ہی موقع مل سکتاہے ۔ اگر طالب علم کواپنا کنفرم ایڈمیشن کینسل کرواناہے تو  الاٹ کئے گئے کالج سے درخواست کرکے اپنا داخلہ منسوخ کرواناہوگا۔  اس ضمن میں ریاستی وزیر تعلیم ورشاگائیکواڈ نے بیان دیاہےکہ سال ۲۰۲۱ءکیلئے گیارہویں جماعت میں داخلےکیلئے مجموعی طورپر ۳؍لاکھ۷۵؍ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ سب سے زیادہ درخواستیں ممبئی سے۲؍لاکھ ۳۷؍ہزار اس کےبعد پونے سے ۷۷؍ہزار ۲۷۶؍ ، امرائوتی سے ۱۰؍ہزار ۶۷۳؍ناگپور سے ۲۷؍ہزار ۲۳۹؍اور ناسک سے ۲۲؍ہزار ۲۱۱؍ طلبہ نے درخواست دی ہیں۔ ایف وائی جے سی کی میرٹ لسٹ اس ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ https//:11thadmission.org.in

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK