Inquilab Logo

یو پی پنچایت انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ، ۱۸؍ اضلاع میں ووٹنگ

Updated: April 16, 2021, 12:41 PM IST | Agency | Lucknow

پہلے مرحلہ کے تحت ایودھیا، آگرہ ، کانپور سٹی، غازی آباد ، گورکھپور ، چتر کوٹ ، جونپور ، جھانسی ، پریاگ راج ، بریلی ، رام پور ، بھدوہی ، سہارن پور ، مہوبہ ، رائے بریلی ، ہردوئی ، سنت کبیر نگر اور شراوستی میں صبح ۷؍ بجے سے شام ۶؍بجے تک ووٹنگ ہوئی ۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں روزہ داروں نےکڑی دھوپ کی پروا نہیں کی ، گھنٹو ں قطار میں کھڑے ہوکر اپنے حق رائے د ہی کا استعمال کیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

  اترپردیش میں جمعرات کو سہ رخی پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے  ۱۸؍ اضلاع میں صبح ۷؍ بجے سے شام ۶؍ بجے حق رائے دہی کا استعمال کیا گیا ۔ اس دوران ووٹروں نے جو ش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔ خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں رمضان کا روزہ رکھ کڑی دھوپ میں  ووٹروں نے گھنٹوں قطار میں کھڑے ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔  ریاست میں جمعرات کو پہلے مرحلہ میں ایودھیا، آگرہ ، کانپور سٹی، غازی آباد ، گورکھپور ، چتر کوٹ ، جونپور ، جھانسی ، پریاگ راج ، بریلی ، رام پور ، بھدوہی ، سہارن پور ، مہوبہ ، رائے بریلی ، ہردوئی ، سنت کبیر نگر اور شراوستی میں  صبح ۷؍ بجے سے شام ۶؍ بجے تک ووٹ ڈالے گئے۔ان ۱۸؍ اضلاع میں کل ۳؍ کروڑ ۱۶؍ لاکھ۴۶؍ ہزار۱۶۲؍ ووٹرز ہیں۔سب سے زیادہ ۳۴؍ لاکھ۲؍  ہزار۸۵۱؍ رائے دہندگان پریاگ راج میں ہیں جبکہ سب سے کم۵؍ لاکھ۵۷؍ ہزار۴۱۲؍ غازی آباد میں ہیں۔ ریاستی الیکشن آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولنگ زور و شور  اور جو  ش وخروش کے ساتھ سے  ہوئی ۔کہیں سے کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں  ملی ہے ، شام ۶؍ بجے تک ووٹنگ  ہوئی۔ شام ۶؍ بجے تک جتنے ووٹر لائن میں  تھے ، سب نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔گاؤں کے پردھان کے  ساتھ ساتھ گاؤں، علاقہ اور ضلع پنچایت ممبر کی ۴؍ نشستوں کے لئے انتخاب میں سبھی ووٹروں کو ۴؍ بیلٹ پیپر دیئے گئے۔ ہر بوتھ پر پولنگ کے ۴؍ اہلکار مامور کئے گئے ۔ریاستی الیکشن کمشنر منوج کمار نے بتایا کہ پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے میںکووڈ۱۹؍ کے انفیکشن سے حفاظت کیلئے  ہر مرکز پر سینی ٹائزر اور ماسک کا انتظام کیا گیا ۔ اسی دوران مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹروں نے رمضان کے دوسرے دن   پورے جو ش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ رام پور ،پر یاگ راج اور دوسرے اضلاع میں نقاب پوش خواتین بھی ووٹ دینے کیلئے قطار میں نظر آئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK