Inquilab Logo

حکومت کا ۹؍ سال کے درمیان توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

Updated: June 08, 2023, 11:48 AM IST | New Delhi

پر یس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)کی ریسرچ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ۹؍ برس کے دوران بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے

It was claimed to provide electricity for 22.5 hours in rural areas.
دیہی علاقوں میں۲۲ء۵؍ گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

ہندوستان   کے بجلی کے شعبے کی  اہم پیش رفت  ہوئی ہے جس کے ذریعہ ہندوستان کے عوام کو قابل اعتماد، سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرانے کا  ہدف حاصل کیا گیا ہے۔
    بجلی کے شعبے میں گزشتہ۹؍برس میں کئے گئے اہم کاموں اور حکومت کی حصولیابیوں کے تعلق سے پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)کی ریسرچ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ۹؍  برس کے دوران بجلی پیدا کرنے کی  صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ بجلی تک رسائی کو وسعت د ی گئی ہے، قابل تجدید توانائی کو فروغ دیاگیا ۔
   پی آئی بی کی ریسرچ کے مطابق ایک سرسبز مستقبل کی طرف ہندوستان کے سفر کو عالمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ پچھلے۹؍ برس میں۱۷۵؍ گیگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی  صلاحیت کے اضافے کے ساتھ ہندوستان  بجلی کی کمی والے ملک  سے  اضافی بجلی  والے ملک میں تبدیل ہوگیا ہے۔ قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے کے  ملک کے عزم  کے سبب ایسا ہوا ہے۔ 
 شمسی اور ہوا سے حاصل کی جانے والی  توانائی کی صلاحیت کی قابل ذکر ترقی نے قابل تجدید توانائی کو اپنانے میں ایک عالمی  لیڈرکے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو  مستحکم کیا ہے۔ آج، ہندوستان قابل تجدید توانائی کی صلاحیت  کے اعتبار سے بھی عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔ ریسرچ میں بجلی کے شعبے میں قابل قدر پیش رفت کیلئےاہم اسکیموں کے نفاذکا بھی جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے  مطابق بجلی کی پیداوار اور سبھی کو بجلی فراہم کرانے  سے متعلق ہندوستان کےعزم  نے اس شعبے میں نمایاں کردار کا موقع دیا ہے۔  پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ)کی  پیش رفت کامیابی کی علامت  بن گئی  ہے  جس کے ذریعہ ملک کے ہر گاؤں اور ضلع کا احاطہ کرتے ہوئے  ہرگھر تک بجلی پہنچانے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ اس  اسکیم کے تحت۲۵؍ ستمبر۲۰۱۷ء سے اب تک دیہی اور شہری علاقوں میں۲ء۸۲؍ کروڑ  بغیر بجلی والے گھروں میں بجلی کے کنکشن فراہم کرائے گئے ہیں۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)نے اس کو بجلی کی تاریخ میں دنیا بھر میں بجلی تک رسائی کی تیز ترین توسیع قرار دیا ہے۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں بجلی کی دستیابی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، دیہی علاقوں میں۲۰۱۴ء میں تقریباً۱۲؍ گھنٹے  بجلی آتی تھی جبکہ اب روزانہ۲۲ء۵؍ گھنٹے آتی ہےاور شہری علاقوں میں  تقریباً۲۴؍ گھنٹے بجلی دستیاب ہے۔دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے معیار اور اس پر بھروسے  میں  بہتری لانے کیلئے۲۰۱۴ءمیں دین  دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا  (ڈی ڈی یو جی جے وائی) شروع کی گئی تھی۔ڈی ڈی یو جی جے وائی پروگرام  کے تحت۲۸؍ اپریل۲۰۱۸ء کو۱۸؍ ہزار ۳۷۴؍  بغیر بجلی والے گاؤں کی بجلی  کاری کرکے  بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو مضبوط بنا یا گیا اور دیہی ہندوستان کے ہر کونے تک بجلی کی رسائی کو یقینی بناکر سوفیصد گاؤں کی بجلی کاری کا  ہدف  حاصل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK