Inquilab Logo Happiest Places to Work

محبوبہ مفتی کا ایران سے اظہار یکجہتی، مسلم ممالک سے بھی حمایت کا مطالبہ

Updated: March 15, 2026, 10:26 PM IST | Srinagar

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم ممالک بھی ایران کی حمایت کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنی پالیسی کا از سر نو جائزہ لے۔

Former Chief Minister of Jammu and Kashmir Mehbooba Mufti Photo: INN
 جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی تصویر: آئی این این

 جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے سنیچر کو  ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنی پالیسی کا از سر نو جائزہ لے، اور اس سلسلے میں انہوں نےکشمیر اور ایران کے درمیان تاریخی روابط کا حوالہ دیا۔ سنیچر کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ’’ پی ڈی پی لیڈروںاور سابق اراکین اسمبلی کےذریعے اجلاس میں ایران کی حمایت میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔ انہوں نے کشمیر کے عوام کی تعریف بھی کی جنہوں نے ایرانی عوام سے یکجہتی کے لیے پرامن مظاہرے کیے۔ محبوبہ نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ ایران کے عوام اور پوری امت مسلمہ کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھئے: مرکزی حکومت نےسونم وانگ چک پر عائد این ایس اے ہٹا دیا

بعد ازاں محبوبہ مفتی نے ایران اور کشمیر کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر میں اسلام ایران کے راستے آیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں خطوں کے درمیان گہرے تہذیبی اور روحانی روابط ہیں۔ مسلم ممالک کو ایران کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ تنازعات اور جنگیں عالمی اقتصادی استحکام کو متاثر کرتی ہیں۔‘‘محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شامل افراد کی گرفتاریوں پر نظرثانی کریں اور ان لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جو ابھی تک حراست میں ہیں۔کارکن سونم وانگچک کی حراست ختم کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے مفتی نے کہا کہ یہ فیصلہ خوش آئند ہے، حالانکہ ایسی کارروائی پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، کیونکہ سونم وانگچک ماحولیاتی تحفظ کے مسائل پر کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: تبدیلیٔ مذہب بل اسمبلی میں پیش ،پیر کو بحث متوقع

اس کے علاوہ انہوں نے جیل میں بند علاحدگی پسند لیڈرشبیر احمد شاہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کی بیٹی نے ان کی رہائی کے لیے قانونی جدوجہد کی۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جہاں کچھ لوگ عدالتوں سے رجوع کرکے ریلیف حاصل کر لیتے ہیں، وہیں بہت سے غریب قیدی قانونی جنگ کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے لہٰذاوہ توجہ اور انصاف کے مستحق ہیں۔ واضح رہے یہ اس ہفتے کے شروع میں، انہوں نے نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور۲۸؍ فروری کو تہران پر مشترکہ امریکی -اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK