Inquilab Logo

اسرائیلی فوج ہٹ دھرمی پر قائم، حکومت کو ایران پر حملے کا بلیو پرنٹ پیش کیا

Updated: January 01, 2022, 8:16 AM IST | Tel Aviv

سرائیلی فوج نے ملک کی سیاسی قیادت کے سامنے ایران پر حملوں کے کئی ممکنہ منظر نامے پیش کئے ہیں۔ تاہم ساتھ ہی باور کروایا ہے

Is Israel really ready for war?
کیا اسرائیل سچ مچ جنگ چھیڑنے کیلئے تیار ہے؟

 اسرائیلی فوج نے ملک کی سیاسی قیادت کے سامنے ایران  پر  حملوں کے کئی ممکنہ منظر نامے پیش کئے ہیں۔ تاہم ساتھ ہی باور کروایا ہے کہ ان حملوں کے کسی بھی نتیجے یا تہران کے جوہری پروگرام پر کوختم کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی جا سکتی۔
 اسرائیلی اخبار’ ہیریٹز ‘نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج حکومت کی منظوری ملتے ہی ایران پر حملے کیلئے مستعد ہو گی۔ فوج کے مطابق وہ ایران پر حملے کے ’نتائج‘ کیلئے بھی تیاری کر رہی ہے جن میں لبنان میں حزب اللہ یا غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ لڑائی شامل ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملے کے واسطے تیاری کے سلسلے میں اس نے جدید اسلحہ حاصل کیا اور فضائی تربیتی مشق بھی انجام دیں۔ اسی طرح فوج کو اس مقصد کیلئے ۹؍ ارب شیکل کا اضافی بجٹ بھی مل گیا۔ ساتھ ہی اسرائیلی فوج انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کیلئے ’علاقائی  شراکت داروں‘ کے ساتھ مل کر کام کرر ہی ہے۔
 اسرائیلی فضائیہ کے آئندہ سربراہ میجر جنرل تومر بار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ’ضرورت پڑی تو اسرائیل کل ہی کامیابی کے ساتھ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف ۳۵؍ طیاروں کے ساتھ اپنی تیاری کی اور اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے آئرن ڈوم کے ہزاروں میزائل تعینات کئے۔ گزشتہ ۱۲؍ دسمبر کو اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز نے واشنگٹن میں امریکی حکام کو آگاہ کر دیا تھا کہ انہوں نے فوج کو ایران کے خلاف کارروائی کیلئے تیاری رکھے۔ گینز نے حملے کی تاریخ بھی بتادی تھی۔ اسرائیلی فوج کی رپورٹوں کے مطابق ایران نے گزشتہ برسوں میں اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے اور انہیں بہتر بنایا ہے۔ اس واسطے اسرائیل کا فضائی حملہ زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔ 

israel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK