• Fri, 02 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جموں کشمیر: فلسطینی پرچم چھپا ہیلمٹ پہنے کرکٹر سے پولیس کی تفتیش

Updated: January 02, 2026, 7:59 PM IST | Jammu

جموں کشمیر میں ایک مقامی کرکٹ کھلاڑی سے فلسطینی پرچم چھپا ہیلمٹ پہننے ضلع پولیس نے پوچھ تاچھ کی۔ ایک ٹورنا مینٹ میں کھلاڑی کے ہیلمٹ پر فلسطینی پرچم کا ویڈیو وائرل ہوا تو لوگوں نے کھلاڑی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جموں کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن کے بیان کے مطابق یہ ٹورنامینٹ ایک نجی طور پر منعقد کی ہوئی تقریب تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے ایک ٹورنامنٹ کے دوران فلسطینی پرچم والا ہیلمٹ پہننے والے ایک کھلاڑی سے تفتیش کی ہے۔ دی ہندو کے مطابق، جموں ضلع سے تعلق رکھنے والے فرقان بھٹ نامی کھلاڑی نے حالیہ دنوں میں جموں اینڈ کشمیر چیمپئنز لیگ میں حصہ لیا تھا۔ انڈین ایکسپریس نے مزید بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ کشمیر کے ساجد بھٹ نے منعقد کیا تھا، جنہیں ڈومانا پولیس اسٹیشن سے طلب کیا گیا۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اہلکار نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میچ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے فرقان بھٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اخبار نے نامعلوم سرکاری افسران کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی شام تک اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: ٹیم میں میرے ساتھ مختلف سلوک کیا گیا: سبکدوشی کے بعد کرکٹر عثمان خواجہ کا بیان

جموں اینڈ کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن نے اس معاملے سے خود کو الگ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نجی طور پر منعقد کی گئی تقریب تھی، جس میں صرف مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی، اور قابلِ غور بات یہ ہے کہ اس میچ میں ناظرین کو داخلے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، اسوسی ایشن کے سرکاری انچارج بریگیڈیئر انل گپتا نے کہا کہ ان کی توجہ اس واقعے کی طرف دلائی گئی تھی، تاہم یہ معاملہ پولیس کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔ انل گپتا نے کہا،’’پولیس ضروری اقدامات کرے گی کیونکہ یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سورج مکھی کے بیج مدافعتی نظام مضبوط بناتے ہیں

دی ہندو کے مطابق، بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی فرقان بھٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے ایم ایل اے آر ایس پٹھانیہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’آج ایک ناگوار واقعہ سامنے آیا ہے جس میں کشمیر کے ایک مقامی کرکٹر نے فلسطینی پرچم والا ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔‘‘ پٹھانیہ نے اس عمل کو ’’تخریبی ایجنڈا پھیلانے کیلئے کرکٹ میدان کو بطور پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ایک ناپسندیدہ کوشش‘‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ یہ رویہ ’’ہندوستانی موقف کے خلاف غفلت‘‘ کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، جس کے تحت فلسطین ایک خودمختار اور آزاد ریاست کے طور پر اسرائیل کے ساتھ امن کے ساتھ وجود میں آئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK