Inquilab Logo

چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے میاں بیوی کو زدوکوب کیا

Updated: February 03, 2023, 9:28 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، پولیس نے ۶؍ افراد کے خلاف معاملہ درج کیا، جلد گرفتار کرنےکا دعویٰ

Injured Nadeem Adam is undergoing treatment at the hospital.
زخمی ندیم آدم اسپتال میں زیر علاج ہیں( انقلاب)

 بیوی کے خلاف تو ہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر نار اض شوہرنے جب بدمعاشوں سے باز پرس کی تو انہوں نے  اس کی  پٹائی کردی۔ اس معاملے میں مہاتما پھلے پولیس نے۳؍ خواتین سمیت ۶؍ افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب مار پیٹ کے دوران زخمی شخص کو علاج کیلئے ایک پر ائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 
        تفصیلات کے مطابق کلیان (مغر ب) کے سرودئے مال میں واقع تھیڑ سے ند یم آدم (۳۰) اور ان کی بیوی فلم دیکھ کر باہر نکل رہے تھے کہ پربھاکر مہاترے، دُویش مہاترے اور پرساد مہاترے نے ندیم کی بیوی کے خلاف نازیبا الفاظ میںتبصرہ کیا ۔ اس سے ناراض جب ندیم نے تینوں نوجوانوں سے باز پرس کی تو انہوں نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے  مصداق میاں بیوی کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی۔
  پر بھا کر  نے لوہے کے راڈ سے ندیم کے سر پر زور دار وار کیا جس سے وہ لہولہان ہو گیا جب دونوں میاں بیوی اپنی جان بچا کر مال کی لفٹ کی طرف بھاگے تومہاترے خاندان کے تینوں افراد نے دوبارہ انہیں پکڑا اور انتہائی بے رحمی سے لوہے کے راڈ اور پیور بلاک سےزد وکوب کیا ۔ تھیٹر کے سیکوریٹی عملہ اور پار کنگ اسٹاف نے کسی طر ح ندیم اور ان کی بیوی کی جان بچائی اور زخمی حالت میں انہیں مِیرا اسپتال میں داخل کیا۔ اس معاملے میں مہاتما پھلے پولیس نے کُل ۶؍ افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ تفتیشی انسپکٹر دیوی داس ڈھولے نےکہا کہ ملزمین کی تلاش جاری ہےاور بہت جلد انہیں پکڑ لیا جائیگا۔  واقعہ کے بعد اطراف میں خوف کا ماحول ہے اور لوگ شہر میں بدمعاشوں کے بڑھتے حوصلوں پر تبصرے کر ہے ہیں۔ 

mumbai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK