• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مخدوم علی مہائمیؒ فلائی اوور اوروائی بریج کو جوڑنے کا کام ۲۲؍ فیصد مکمل

Updated: September 18, 2026, 2:30 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

جنوبی ممبئی میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ’قطب کوکن مخدوم علی مہائمی ؒ فلائی اوور‘ اور بائیکلہ میں واقع سیتا رام سیلم (وائی) بریج کو جوڑنے کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Bridge construction work is underway in Byculla. Photo: INN
بائیکلہ میں بریج کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ تصویر: آئی این این

جنوبی ممبئی میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ’قطب کوکن مخدوم علی مہائمی ؒ فلائی اوور‘ اور بائیکلہ میں واقع سیتا رام سیلم (وائی) بریج کو جوڑنے کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ تاہم اب تک اس کا ۲۲؍ فیصد ہی کام مکمل ہوسکا ہے۔ جمعرات کو میونسپل کارپوریشن کے پروجیکٹوں کے کمشنر نے مختلف پروجیکٹوں کا دورہ کیا جن میں یہ بریج بھی شامل تھا اور انہوں نے اپنے افسران کو کام میں تیزی لانے اور اس بریج کی تعمیر متعینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو نے انتخابی مہم شروع کی، ایران، غزہ، لبنان پر جارحیت کا فخریہ تذکر

بی ایم سی کے مطابق اس بریج کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے ۲۶؍ مہینوں کی مدت طے کی گئی ہے جس میں ۲۰۲۸ء کا مانسون شامل نہیں ہے یعنی مئی ۲۰۲۸ء میں بھی اس کا کام مکمل ہونے کی امید نہیں ہے۔

ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بانگر نے جمعرات کو اس کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جس میں پتہ چلا کہ بریج کی تعمیر تقریباً ۲۲؍ فیصد ہی مکمل ہوئی ہے۔

اس فلائی اوور کا کچھ حصہ سیمنٹ کنکریٹ کا ہوگا اور کچھ حصہ اسٹین لیس اسٹیل سےپہلے سے بنے حصوں کو جوڑ کر بنایا جائے گا۔ بریج کا مرکزی حصہ ایک ایک لین کا ہوگا جس میں مغربی سمت کے بازو کی لمبائی ۲۹۰؍ میٹر اور مشرقی سمیت کے بازو کی لمبائی ۳۵۰؍ میٹر ہوگی۔ دونوں طرف کے بازو کی چوڑائی ۵ء۸؍ میٹر ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK