آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) ۲۰۲۷ء کا فائنل ایک بار پھر دی اوول میں کھیلا جائے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ڈبلیو ٹی سی کے آئندہ تین فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو سونپی ہے۔
EPAPER
Updated: July 23, 2026, 6:06 PM IST | London
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) ۲۰۲۷ء کا فائنل ایک بار پھر دی اوول میں کھیلا جائے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ڈبلیو ٹی سی کے آئندہ تین فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو سونپی ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) ۲۰۲۷ء کا فائنل ایک بار پھر دی اوول میں کھیلا جائے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ڈبلیو ٹی سی کے آئندہ تین فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو سونپی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لارڈز کے میدان کی پچوں کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کے باعث ۲۰۲۷ء کا فائنل دی اوول میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان طے شدہ معاہدے کی شرائط کے تحت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:یوتھ ٹیسٹ: ہندوستان نے سری لنکا کو ۲۱۱؍ رنز سے شکست دے دی
لارڈز کی پچوں کے معیار پر حالیہ خدشات بھی اس فیصلے کی ایک اہم وجہ بتائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پچ کو ’غیر تسلی بخش‘ قرار دیتے ہوئے اس میدان کو پہلا ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا تھا۔ میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پچوں کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
𝐌𝐚𝐫𝐤 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐜𝐚𝐥𝐞𝐧𝐝𝐚𝐫𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐭𝐡𝐞 #𝐖𝐓𝐂𝟐𝟕 𝐅𝐢𝐧𝐚𝐥 🗓️
— ICC (@ICC) July 23, 2026
𝙏𝙃𝙀 𝙐𝙇𝙏𝙄𝙈𝘼𝙏𝙀 𝙏𝙀𝙎𝙏 𝙃𝘼𝙎 𝘼 𝘿𝘼𝙏𝙀 𝘼𝙉𝘿 𝘼 𝙋𝙇𝘼𝘾𝙀 🏆
More details ➡️ https://t.co/Ee62S7i8uA pic.twitter.com/EVWVlqMLkv
ابتدائی طور پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ۲۰۲۵ء کے بعد اگلا ڈبلیو ٹی سی فائنل دوبارہ لارڈز میں ہوگا، اگرچہ اس کی باضابطہ تصدیق کبھی نہیں کی گئی۔ ایم سی سی کو امید ہے کہ مستقبل میں یہ فائنل دوبارہ لارڈز میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اگر ایم سی سی اپنی پچوں کی ازسرنو تیاری اور معیار بہتر بنانے کے منصوبے میں کامیاب رہتا ہے تو۲۰۲۹ء کا ڈبلیو ٹی سی فائنل دوبارہ لارڈز میں کھیلا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’رامائن‘‘ میں کون سا اداکار کون سا کردار ادا کرے گا؟
ای سی بی کے فیصلے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل (۹؍ سے ۱۳؍ جون) اور لارڈز میں ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ (۳۰؍ جون سے۴؍ جولائی) کے درمیان وقت کا وقفہ بہت کم ہے۔ اس کے علاوہ گریٹر لندن میں بنگلہ دیشی آبادی کی بڑی تعداد کے پیش نظر انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ (۲۸؍ مئی سے یکم جون) کے لیے لارڈز کو زیادہ موزوں مقام سمجھا گیا ہے۔