Inquilab Logo

وزیراعظم نے’بھارت جوڑو آندولن‘ کا نعرہ دیا

Updated: July 26, 2021, 11:35 AM IST | Agency | New Delhi

’وطن سب سے پہلے‘ کے اُصول پر کاربند رہنے اور ترقی کیلئے کام کرنے کی تلقین کی

Narendra Modi.Picture:INN
وزیراعظم نریندر مودی۔تصویر: آئی این این

 ’’وطن پہلے، ہمیشہ سب سے پہلے‘‘ کے اصول پر کاربند رہنے کی تلقین کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ریڈیو پروگرام ’’من کی بات‘‘  میں ’’بھارت جوڑو تحریک‘‘ کا نعرہ دیا۔  ملک کی آزادی کی ۷۵؍ ویں سالگرہ کے حوالے سے انہوں  نے ہم وطنوں میں جذبہ ٔ حب الوطنی کو مزید پروان چڑھانے کیلئے انہیں قومی ترانہ زیادہ سے زیادہ گانے کی بھی تلقین کی۔  
 انہوں نے کہا  ہے کہ ’’جس طرح باپو نے بھارت چھوڑو تحریک کی قیاد ت کی،اسی طرح  ہر ہندوستانی کو بھارت جوڑوتحریک کی قیادت کرنی چاہئے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنا کام اس طرح کریں کہ وہ تنوع سے بھر پور ہمارے وطن کو متحد کرنے میں معاون ثابت ہو۔‘‘ انہوں  نے زور دیا کہ ’’ہمیں نیشن فرسٹ، آلویز فرسٹ (وطن مقدم، ہمیشہ مقدم) کے اصول پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ ‘‘
 انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ ۱۵؍ اگست کو ملک  آزادی کے ۷۵؍ ویں سال میں داخل ہو جائے گا جس کا جشن پورے ملک میں منایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آزادی کا۷۵؍واں  سال دیکھ رہے ہیں جس کے لئے ملک نے صدیوں انتظار کیا۔‘‘ وزیراعظم  نے بتایا کہ ’’ آزادی کا۷۵؍واں  سال منانے کیلئے  ’امرت مہوتسو‘ کا آغاز۱۲؍ مارچ کو باپو کے سابرمتی آشرم سے ہوا تھا۔ اس دن باپو کی ڈانڈی یاترا کو بھی زندہ کیا گیا تھا ، تب سے جموں کشمیر سے  پڈوچیری تک ، گجرات سے شمال مشرق تک ’امرت مہوتسو‘ سے متعلق پروگرام  جاری  ہیں۔‘‘ نریندر مودی نے من کی بات کے پروگرام میں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK