Inquilab Logo

وزیر اعظم نے بھارت منڈپم میں کوآپریٹیو سیکٹر کیلئےمنصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Updated: February 25, 2024, 11:54 AM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے کوآپریٹیو سیکٹر کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے سنیچر کو نئی دہلی میں کوآپریٹیو سیکٹر کے لئے کئی بڑے منصوبوں کا افتتاح  کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

PM Narendra Modi. Photo: INN
پی ایم نریندر مودی۔ تصویر : آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے کوآپریٹیو سیکٹر کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے سنیچر کو نئی دہلی میں کوآپریٹیو سیکٹر کے لئے کئی بڑے منصوبوں کا افتتاح  کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔  مودی نے ۱۱؍ریاستوں کی۱۱؍ پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز ( پی اے سی ایس ) میں ’کوآپریٹیو سیکٹر میں دنیا کی سب سے بڑی اناج ذخیرہ کرنے کی اسکیم‘ کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں۵۰۰؍ اضافی پی اے سی ایس میں گوداموں اور زراعت سے متعلق دیگر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور۱۸؍ ہزار پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ  امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم   نریندر مودی نے کوآپریٹیو سیکٹر میں نئی ​​جان ڈالنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد سے ملک بھر میں کوآپریٹیو سیکٹر کے کارکنان  کوآپریٹیو  کیلئے ایک الگ وزارت کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن برسوں تک کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جب  نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نےمطالبہ مان لیا اور کوآپریٹیو  کی ایک الگ وزارت قائم کی۔ شاہ نے کہا کہ کوآپریٹیو سیکٹر کے لئے  وقت کے ساتھ بدلنا بہت ضروری ہے اور اس کیلئے کوآپریٹیو سیکٹر کی اہمیت کو برقرار  رکھنا ہوگا، اسے جدید بنانا ہوگا اور اس میں شفافیت بھی لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو  وزارت کے قیام کے بعد سے گزشتہ۳۵؍ ماہ میں وزارت نے۵۴؍ سے زائد اقدامات کئے ہیں۔  پی اے سی ایس  سے لے کر اپیکس تک کوآپریٹیو سیکٹر ہر جہت میں نئی ​​شروعات کرکے نئے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم   نریندر مودی کے فیصلے کی وجہ سے کوآپریٹیو سیکٹر کو تقریباً۱۲۵؍ سال بعد ایک نئی زندگی ملی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK