Inquilab Logo

جےجے جنکشن پر ۳؍منزلہ عمارت کا عقبی حصہ منہدم ، ۲؍مکانوں کو نقصان

Updated: June 12, 2021, 8:20 AM IST | saadat khan | Mumbai

جے جے جنکشن کے قریب واقع سدنم کمپائونڈکی ۳؍منز لہ بیگ محمد چال کا عقبی حصہ اچانک منہدم ہوگیا

Scene after the rear of Baig Muhammad Chaal collapsed.Picture:Inquilab
بیگ محمدچال کا عقبی حصہ منہدم ہونے کے بعد کا منظر۔ (تصویر: انقلاب)

جے جے جنکشن کے قریب واقع سدنم کمپائونڈکی ۳؍منز لہ  بیگ محمد چال کا عقبی حصہ اچانک منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے متصل بیٹھی چال کے ۲؍مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ دونوں عمارتیں خالی ہونےسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بی ایم سی اور مہاڈا کے عملے نے جائے حادثہ پرملبے کی صفائی کا کام  شروع کردیا ہے۔ بیٹھی چال کے مکینوںکو امام باڑہ اسکول (بھنڈی بازار) میں منتقل کیاگیاہے۔ 
 اطلاع کےمطابق مذکورہ ۳؍ منزلہ عمارت ۷۰؍ سال پرانی ہے ۔ بلڈنگ کی مرمت نہ ہونے سے وہ  حالت خستہ ہوگئی تھی۔ جمعرات کی شام ۴؍  بجے  بلڈنگ کے اچانک لرزنے کی اطلاع ملنے کے  بعد میونسپل افسران نے مکینوںسے بلڈنگ خالی کروائی  اور بلڈنگ سے متصل بیٹھی چال کے مکینوں سے بھی گھر خالی کرنےکی اپیل کی لیکن اس کے مکینوںنے اس وقت گھر خالی نہیں کیا۔ بعدازیں رات میں ایک بجے  میونسپل افسران دوبارہ آئے اور انہوںنے بیٹھی چال کے مکینوں سے اپیل کرکے ان سے بھی گھرخالی کروالیا۔ بعدازیں ۲؍  بجکر ۴۰؍منٹ پراس کا عقبی حصہ گرپڑا جس سے بیٹھی چال کے۲؍ گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس وقت بیٹھی چال کے ۵؍گھروں میں کوئی نہیں تھا اس لئے جانی نقصان نہیں ہوا۔ بیٹھی چال میں رہائش پزیر معروف تعلیمی کائونسلر کاظم ملک نے بتایاکہ ’’بلڈنگ کی خستہ حالی سے ہمیشہ اس کےمنہدم ہونے کا خطرہ لاحق رہتا تھا۔ جمعرات کی شام اچانک بلڈنگ کے ایک حصہ کے ہلنے سےمکین خوفزدہ ہوگئے مگر ان کےپاس متبادل انتظام نہ ہونے سے وہ گھر خالی نہیں کررہے تھے ، تاہم خطرے کومیونسپل افسران نے محسوس کرلیاتھا اس لئےانہوںنے کسی طرح مکینوں سے بلڈنگ خالی کروائی  ۔  میرے گھر کے علاوہ پڑوس کے ایک گھر کو بھی نقصان پہنچاہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK