Inquilab Logo

روسی فوج یوکرین میں ڈونباس شہر کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے

Updated: July 09, 2022, 12:04 PM IST | Agency | Washington

امریکی محکمہ دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روسی اور یوکرینی فوجوں کے درمیان ڈونباس میں شدید قسم کی جھڑپیں جاری ہیں

The Ukrainian army is also resisting Russia.Picture:INN
یوکرین کی فوج بھی جم کر روس کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے ۔ تصویر: آئی این این

سلسل لڑائیوں کے درمیان امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے تصدیق کی کہ روسی افواج مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونباس میں جھڑپوں کے دوران پیش رفت کر رہی ہے۔ پنٹاگون نے  جمعرات کو مزید کہا کہ آنے والے دن روسی فوج کی ان جگہوں کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا امتحان لیں گے جنہیں اس نے اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ نے قبضے میں لئے گئے علاقوں کو روس کیلیئے ایک چیلنج قرار دیا۔ ایک امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہےکہ مہینوں قبل یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روس کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ اب بھی موجود ہیں۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ڈونباس کے علاقے میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے اور روس کا اگلا ہدف اس علاقے پر قبضہ کرنا ہے۔جمعرات کو روسی فوج نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے یوکرینی افواج کے ٹھکانوں اور فوجی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔دریں اثناء شہری مشرقی یوکرین میں بمباری سے متاثرہ شہروں سے انخلاء کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ روسی افواج نے چند روز قبل مشرقی یوکرین کے لوہانسک پر تقریباً مکمل کنٹرول مسلط کرنے کے بعد ڈونباس علاقے کے دوسرے حصے کی جانب پیش قدمی کی تھی۔  واضح رہے کہ یوکرین اور روس کی جنگ کو   امریکہ اور روس کے درمیان درپردہ جنگ کہا جا رہا ہے۔ روس کا الزام ہے کہ یوکرین نے امریکہ اور یورپی ممالک کی ایما پر اسے آنکھیں دکھانی شروع کی تھیں اور اس کی فوجی پیش قدمیوں کے سبب  ماسکو کو اپنی فوجیں یوکرین میں داخل کرنی پڑی تھیں۔ البتہ ۴؍ مہینوں بعد بھی روس یوکرین پر پوری طرح قبضہ نہیں کر سکا ہے۔ 

ukraine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK