Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس: انٹرنیٹ پابندیاں جاری رہیں گی، شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح

Updated: March 12, 2026, 9:10 PM IST | Kremlin

کریملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس میں انٹرنیٹ تک رسائی پر عائد پابندیاں اس وقت تک برقرار رہیں گی جب تک حکومت کو شہریوں کی سلامتی کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات ضروری محسوس ہوں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کریملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کو کہا ہے کہ روس میں انٹرنیٹ تک رسائی پر عائد پابندیاں فی الحال برقرار رہیں گی اور ان کا مقصد شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات موجودہ حالات میں حفاظتی ضروریات کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ انٹرنیٹ کی پابندیاں کب تک جاری رہیں گی تو دمتری پیسکوف نے جواب دیا کہ اس بارے میں کوئی مقررہ وقت نہیں بتایا جا سکتا اور یہ پابندیاں اس وقت تک برقرار رہیں گی جب تک حکومت کو انہیں ضروری سمجھا جائے۔

یہ بھی پرھئے: تیز رفتار وین وہائٹ ہاؤس پر حملے کی کوشش میں باہر نصب سیکوریٹی بیریئر سے ٹکرا گئی

انہوں نے کہا کہ ’’جب تک ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات ضروری ہوں گے۔ میرے خیال میں شہریوں کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ بنیادی ترجیح سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘ پیسکوف نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات روس کے موجودہ قوانین کے مطابق کیے جا رہے ہیں اور حکومت انٹرنیٹ پابندیوں کو ایک عارضی حفاظتی اقدام کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان پابندیوں کے باعث کاروباری سرگرمیوں اور کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ایک الگ مسئلہ ہے جس پر متعلقہ سرکاری اداروں میں بحث ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’کاروبار کے لیے پیدا ہونے والے مسائل ایک الگ معاملہ ہیں اور نقصانات کو کم کرنے کے لیے انہیں ہماری متعلقہ ایجنسیوں میں زیر بحث لایا جانا چاہیے۔‘‘ واضح رہے کہ روس میں حالیہ مہینوں کے دوران انٹرنیٹ رسائی کے مسائل اس وقت بڑھ گئے جب روسی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا جس کے تحت فیڈرل سیکوریٹی سروس کو مخصوص حالات میں انٹرنیٹ خدمات کو محدود یا بلاک کرنے کا اختیار دیا گیا۔ اس قانون کے بعد شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آئیں کہ انہیں گھروں اور دفاتر سے باہر موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پرھئے: یورپی یونین کا اسرائیل پرغیر قانونی یہودی آبادکاروں کے ناقابل قبول تشدد روکنے پر زور

رپورٹس کے مطابق اس وقت روس کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار بہت کم ہے یا کنکشن غیر مستحکم ہے، جبکہ زیادہ مستحکم انٹرنیٹ صرف وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انٹرنیٹ پر عائد پابندیاں روس میں سیکوریٹی اور معلومات کے کنٹرول کے وسیع تر اقدامات کا حصہ سمجھی جا رہی ہیں، تاہم کاروباری حلقوں اور عام صارفین کے لیے یہ صورتحال مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK