• Sat, 28 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین جنگ: ہمارے پاس ڈیڈ لائن نہیں، مقاصد ہیں: روس

Updated: February 28, 2026, 12:05 PM IST | Moscow

روس نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کا کوئی حتمی وقت نہیں ہے، بلکہ ان کے اہداف اور مقاصد ہیں ، اور وہ انہیں پورا کررہاہے۔

Russian Foreign Minister Sergey Lavrov. Photo: INN
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف۔ تصویر: آئی این این

روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی مقررہ ٹائم لائن (مدت) نہیں ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ’’ ماسکو کے پاس ڈیڈ لائن نہیں، بلکہ مقاصد ہیں اور وہ انہیں پورا کر رہا ہے۔‘‘واضح رہے کہ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ، یوکرین اور روسی حکام کے درمیان جینیوا میں سفارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ جینیوا میں ہونے والی سفارتی گفتگو کے سلسلے میں، جس میں امریکہ-یوکرین مذاکرات بھی شامل ہیں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کا خاتمہ جلد متوقع نہیں ہے۔ جمعرات۲۶؍ فروری کو جب ان سے جنگ کے خاتمے کی کسی ٹائم لائن کے بارے میں پوچھا گیا تو لاوروف نے جواب دیا، ’’کیا آپ نے ہمیں ٹائم لائن کے بارے میں کچھ کہتے سنا ہے؟ ہمارے پاس ڈیڈ لائن نہیں ہیں؛ ہمارے پاس مقاصد ہیں۔ اور ہم انہیں حاصل کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ میں طویل جنگ کے امکان کو مسترد کیا

بعد ازاں اس سے ایک روز قبل، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جیسا کہ معاملات سے واقف ایک ذریعے نے بتایا یہ بات چیت روس کے مکمل حملے کی چوتھی برسی کے فوراً بعد ہوئی ۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی کہا کہ امن عمل کی کسی مرحلے یا پیش گوئی کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے سرکاری میڈیا کو بتایا، ابھی کسی مرحلے کا تعین کرنے یا پیش گوئیاں کرنے کی کوشش کرنا بڑی غلطی ہوگی۔ میں یہ غلطیاں نہیں کرنا چاہتا۔‘‘دریں اثناء کیف نے تعطل کو توڑنے کے لیے ولادیمیر پوتن اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان  ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یوکرین کے چیف مذاکرات کار رستم عمروف نے کہا، ’’آج جنیوا میں ہم مذاکراتی عمل کے تحت اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی وفد کے ساتھ دو طرفہ ملاقات شروع ہو گئی ہے، جس میں اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایران کی فوجی صلاحیت دیکھ کر امریکہ محتاط، مذاکرات کا آغاز

تاہم روسی سرکاری میڈیا کے مطابق، روسی مذاکرات کار کیرل دمیتریف جمعرات کو جینیوا پہنچنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، تاہم اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ وہ یوکرینی فریق سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ روس کی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے بتایا، ’’دمیتریف کا جمعرات کو جنیوا پہنچنے کا منصوبہ ہے تاکہ وہ معاشی امور پر امریکیوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK