Inquilab Logo

سعودی عرب کی تاریخی مساجد کی تزئین،مرمت،تجدید اور توسیع کے دوسرے مرحلے کا آغاز

Updated: March 31, 2023, 12:45 PM IST | Riyadh

دوسرے مرحلے کی ۳۰؍مساجد سعودی عرب کے ۱۳ ؍ منطقوں میں واقع ہیں جن میں سب سے زیادہ ۶؍کا تعلق ریاض منطقہ سے ہے جبکہ۵ ؍ مساجد مکہ مکرمہ منطقہ اور ۴ ؍ مدینہ منورہ منطقہ میں ہیں

Proposed building of Masjid al-Safa in Baha
باحہ میں واقع مسجد الصفا کی مجوزہ عمارت

سعودی عرب میں ملک کے مختلف حصوں کی قدیم اور تاریخی مسا جد کی تزئین و مرمت  کے دوسرے مرحلے کا آغا ز ہوگیا ہے جس کے تحت جدہ کے علاقے البلد کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک مسجد الخضربھی ہے۔ یہ مسجد ۷۰۰ سال پرانی ہے۔ اسی طرح سعودی دارالحکومت ریاض کے منفوحہ محلے کی ۳؍سو برس پرانی تاریخی مسجد القبلی کی  بھی  مرمت ، تجدید اور  تزئین کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں شامل یہ دونوں مساجد فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہیں۔  ا سی طرح  با حہ منطقہ کی مسجد الصفا کی دوسرے مرحلے میں تزئین کی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے کی یہ سب قدیم اور تاریخ  ہے۔ ۱۳۵۰؍ سال قبل تعمیر کی گئی تھی ۔ یہ مسجد اینٹ  اور مٹی سے تعمیر کی گئی تھی۔  اس مسجد کی توسیع نہیں ہوگی  ، صرف  تجدید ہوگی۔ 
  سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اپنے عربی ٹویٹراکا ؤنٹ سے  دوسرے مرحلے کی توسیع اور مرمت میں شامل مساجد کی تفصیل ٹویٹ کی ہے ۔ یاد رہےکہ پہلے مرحلے کے تحت سعودی عرب کے ۱۰؍ منطقوں کی ۳۰ ؍مساجد کی  تجدید، مرمت ، تعمیر نو،تزئین  اورتوسیع کی گئی تھی۔ تاریخی مساجد کی ترمیم ، تزئین  اور تعمیر نو سے متعلق  سعودی وزیراعظم اور ولی عہد  محمد بن سلمان کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ۳۰ ؍مساجد کو شامل کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے کی مساجد سعودی عرب کے ۱۳ ؍ منطقوں میں واقع ہیںجن میں سے ۶؍کا تعلق ریاض  منطقہ، ۵ ؍کا مکہ مکرمہ  منطقہ،  ۴ ؍کا مدینہ منورہ  منطقہ، ۳؍ کا عسیر منطقہ، ۲ ؍کا مشرقی  منطقہ، ۲ ؍الجوف اور۲؍جازان  منطقہ  جبکہ ایک، ایک کا تعلق حدود شمالیہ، تبوک، باحہ، نجران،حائل اور قصیم  منطقوں سے ہے۔
   اہم بات یہ ہے کہ ہر مسجد کی تزئین ومرمت  اس کے  خطے  کے طرز تعمیر  کے مطابق کی جارہی ہے ۔ یاد رہےکہ  ہر منطقہ کا طرز تعمیر منفر د ہوتا  ہے اور اس کی  خصوصیات  ہوتی ہیں۔ ساحلی علاقے کی مساجد کی عمارتوں کی تعمیر آب و ہوا کے اثرات کے مدنظر کی جاتی ہے۔ عام طور پر تاریخی مساجد   علاقے کے فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہوتی ہیں۔

مسجد الصفا کی تاریخی حیثیت

مسجد الصفا۱۳۵۰؍ برس قبل قائم کی گئی تھی۔ مسجد الصفا عرعر درخت کے دو منفرد ستونوں پر قائم ہے۔  سب سے پہلے مسجد الصفا صحابی سفیان بن عوف الغامدیؓ نے تعمیر کرائی تھی۔یہ مسجد ماضی میں سماجی مرکز کا کردار بھی ادا کرتی رہی ہے۔ا طراف کے لوگ یہاں جمع ہو تے اور اپنے سماجی مسائل پر بحث مباحثے کرتے تھے ۔  یہ کام مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان انجام دیا جاتا تھا۔مسجد الصفا باحہ کی بلجرشی کمشنری میں واقع ہے۔ اس  میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔  اس کا رقبہ   ۷۸؍ مربع میٹر ہے۔
 ریاض کی تاریخی مسجد القبلی کے بارےمیں


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے منفوحہ محلے کے مرکز میںتاریخی مسجد القبلی واقع ہے۔ یہ  ۳۰۰ ؍برس سے زیادہ پرانی ہے۔۱۱۰۰ھ میں تعمیر کی گئی تھی اور پھر سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز نے  ۱۳۶۴ھ میں اسے ازسرنو تعمیر کرایا۔ مسجد القبلی کا طرز تعمیر منفرد ہے۔ توسیع سے قبل اس کا رقبہ تقریبا ً ۶۴۳ء۸۶؍ مربع میٹر ہے۔   توسیع کے بعداس کا رقبہ ۸۰۴ء۳۲ ؍  مربع میٹر ہوجائے  گا۔ نجدی طرز تعمیر استعمال کیا جائے گا۔ مسجد القبلی میں توسیع کے بعد ۴۴۰ ؍افراد بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔ 

جدہ کی مسجد الخضر ۷۰۰؍سال قدیم ہے

جدہ میں واقع مسجد الخضر ۷۰۰؍سال پرانی ہے ۔ مکہ مکرمہ  منطقہ کے جدہ   میں واقع ہے ۔  یہ مسجد  قدیم طر ز تعمیر کا بہترین نمو نہ ہے۔  اسے اینٹ ،مٹی اور لکڑی وغیرہ سے تعمیر کیا گیا ہے۔ تعمیر نو اور تجد ید کے بعد اس مسجد کا رقبہ کم ہوگا ہے۔ فی الحال اس کا  رقبہ ۳۵۷ء۵۳؍ مربع میٹر ہے۔ تجد ید اور تزئین کے بعد   اس کا رقبہ ۳۵۵ء۰۹؍  مربع میٹر  ہوجائے گا۔۳۵۵ ؍ افراد  بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔ یہ مسجد سعودی عرب کے مغربی علاقے کے طرز تعمیر کے مطابق بنائی جائے گی۔



 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK