حج ۲۰۲۵ء کا آغاز ہوتے ہی عمرہ زائرین پر عائد کی جانے والی پابندی سے مسجد الحرام میں عازمین حج کو سہولت ملی ہے۔ سیزن کے ابتدائی ایام میں آنے والے عازمین کو انتہائی آرام سے طواف کعبہ کرنے کی سہولت میسر ہے۔
EPAPER
Updated: May 02, 2025, 7:00 PM IST | Makkah
حج ۲۰۲۵ء کا آغاز ہوتے ہی عمرہ زائرین پر عائد کی جانے والی پابندی سے مسجد الحرام میں عازمین حج کو سہولت ملی ہے۔ سیزن کے ابتدائی ایام میں آنے والے عازمین کو انتہائی آرام سے طواف کعبہ کرنے کی سہولت میسر ہے۔
حج ۲۰۲۵ء کا آغاز ہوتے ہی عمرہ زائرین پر عائد کی جانے والی پابندی سے مسجد الحرام میں عازمین حج کو سہولت ملی ہے۔ سیزن کے ابتدائی ایام میں آنے والے عازمین کو انتہائی آرام سے طواف کعبہ کرنے کی سہولت میسر ہے۔ مطاف جو عام دنوں میں لاکھوں فرزندان توحید سے بھرا ہوتا تھا اب مکمل طور پر خالی دکھائی دے رہا ہے۔ ’’سعودی گزٹ‘‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس سال عمرہ زائرین اور وزٹ ویزوں کے علاوہ دیگر شہروں میں رہنے والوں کیلئےمکہ پرمٹ کی پابندی لگائی ہے۔ شہر مقدس میں حج سیزن کے ابتدائی ایام میں اژدہام نہیں ہے۔ عازمین کو مکمل آرام و اطمینان سے طواف کعبہ اور سعی کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ: اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک ۱۴؍ ہزار ۷۸۴؍ فلسطینی طلبہ کا قتل، ۲۴؍ ہزار ۷۶۶؍ زخمی
اس حوالے سے سیکوریٹی ادارے کا کہنا ہے قانون شکنی کرنے والوں سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو مقررہ سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا۔ خیال رہے اس سال حج سیزن کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل ہی ’مکہ پرمٹ‘ کے نظام پرعمل درآمد شروع کردیا گیا جس کی وجہ سے وہ افراد جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری نہیں ہوئے ان پر۲۳؍ اپریل ۲۰۲۵ء سے مکہ جانے کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔