Inquilab Logo

ریاست کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے ۷۰۰۰؍ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

Updated: January 04, 2023, 1:23 PM IST | nagpur

ڈاکٹروں کی تنظیم کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے گفتگو کی کوئی تجویز نہیںملی ہے

Doctors protesting in Nagpur; Photo: INN
ناگپور میںڈاکٹر احتجاج کرتے ہوئے;تصویر:آئی این این

 مہاراشٹر کے سرکاری  میڈیکل کالجوں کے۷؍ ہزار سے زائد ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری  رہی ۔ ڈاکٹروں نے یہ قدم ہاسٹل کے معیار اور اسسٹنٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی خالی اسامیوں  کی بھرتی سمیت متعدد مسائل کے حوالے سے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر اٹھایا ہے۔ مہاراشٹر ایسوسی ایشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرس(ایم اے آر ڈی یا مارڈ) نے الزام لگایا کہ جب کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے خدشات پائے جارہےتھے تب حکومت  نے ان کے مطالبات کو نظر اندازکیا تھا جس سے وہ ڈاکٹروں کو  ہنگامی خدمات کو بند کرنے پر غور کرنے پر مجبور  ہونا پڑا ۔نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، ریاستی طبی تعلیم کے وزیر گریش مہاجن نے کہا کہ انہوں نے رہائشی ڈاکٹروں سے بات چیت  کی اپیل کی ہےکہ اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ معاملے کو نہ  طول نہ دیں۔
 مارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری کالجوں میں طلبہ کو ہاسٹلوں کے ناقص معیار کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے۱۴۳۲؍ سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی بھرتی اور ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے  پر بھی زور دیا ہے۔مارڈنے کہا کہ اگر ان  کے مطالبات تسلیم کر لئے جاتے ہیں تو اس سے ریاست میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
 جے جے ا سپتال کی ڈین دیپالی سپلے نے کہا کہ اس ہڑتال کا جے جے اسپتال میں اب تک کوئی بڑا اثر نہیںپڑا ہے۔سپلے نے کہا’’ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ایمرجنسی سروسیز،لیبر وارڈ، آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو میں اپنی خدمات میں کمی نہیں کی ہے۔ سینئر ڈاکٹروں نے جنرل وارڈ اور او پی ڈی کا احاطہ کیا ہے۔ معمول کی سرجریاں بھی ہوئی ہیں۔‘‘
 ریاستی طبی تعلیم کے وزیر گریش مہاجن نے کہا کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کی آدھی مانگ کو فوری طور پرتسلیم کیا جا رہا ہے ہاسٹلوں میں مرمت کے کام کے لیے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو۱۲؍ کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ مہاجن نے کہا’’ہم ہر چیز کے بارے میں مثبت ہیں۔ انہیں (ڈاکٹرز) کو ہڑتال پر جانے سے پہلے ہم سے بات کرنی چاہیے تھی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے مارڈ کے صدر اویناش دہیپلے نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو ریاستی حکومت سے گفتگو کیلئے اب تک کوئی تجویز نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK