Inquilab Logo

سپریم کورٹ نے ٹیسٹا سیتلواد کے عبوری تحفظ میں اضافہ کر دیا

Updated: July 05, 2023, 1:31 PM IST | New Delhi

کچھ دن پہلے گجرات ہائی کورٹ نے ٹیسٹا کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی جبکہ انہیں فوری خود سپردگی کا حکم بھی دیا تھا

Teesta Setalvad photo;INN
ٹیسٹا سیتلواد تصویر :آئی این این

سپریم کورٹ نے ٹیسٹا سیتلوادکے عبوری تحفظ میں اضافہ کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کورٹ نے گجرات عدالت کو ا س ضمن میں ایک نوٹس جاری کیا ہے جبکہ سماعت کو ۱۹؍ جولائی تک کے ملتوی کیا ہے ۔ واضح رہے کچھ دن پہلے گجرات کورٹ نے ٹیسٹا کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی جبکہ انہیں فوری خود سپردگی کا حکم دیا تھا۔گجرات فسادات میں سپریم کورٹ سے وزیر اعظم نریندر مود ی کو کلین چٹ ملنے کے فورا ً بعد ٹیسٹا کی حراست عمل میں آئی تھی ۔ حقوق انسانی گروپ نے ٹیسٹا کی حراست کی مخالفت کی تھی جبکہ اس کے خلاف بنگلور اور کولکاتا میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔پچھلے سال ستمبر میں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اس بات کی تلقین کی تھی کہ کیس سےجڑی کچھ تفصیل سرسری ہیں جبکہ چارچ شیٹ اور ایف آئی آر درج کرنے کے وقت کو مشکوک قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ زکریا جعفری کیس کی بر طرفی کے فورًا بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ 
 خیال رہے کہ پچھلے سال ستمبر میں سپریم کورٹ نے ٹیسٹا کو عبوری ضمانت پر رہاکیا تھا۔ ۲۵؍ جون کو ٹیسٹا سیتلواد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر بی سری کمار اور سابق آئی پی ایس آفیسر سنجیو بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ واضح ر ہے کہ ٹیسٹا کو ۲۰۰۷ء میںپدم شری ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا جبکہ وہ پلاننگ کمیشن آف انڈیا کی ممبر بھی رہ چکی ہیں 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK