Inquilab Logo

کورونا اموات پر سرکار کے معاوضہ سے سپریم کورٹ مطمئن اور خوش

Updated: September 24, 2021, 8:45 AM IST | new Delhi

جسٹس ایم آر شاہ اورجسٹس اے ایس بوپنا نے حکومت کے اس فیصلے کاجائز ہ لینے کے بعد کہا کہ اس سے متاثرہ خاندانوں کو کافی راحت ملے گی

Supreme Court building.Picture:INN
سپریم کورٹ کی عمارت تصویر آئی این این

:کورونا وفات پانے والوں کے اہل خانہ اور لواحقین کیلئےحکومت کی جانب سے ۵۰؍ ہزار روپے کے معاوضے کے اعلان پرسپریم کورٹ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جسٹس ایم آر شاہ  اورجسٹس اے ایس بوپنا نے حکومت کے اس فیصلے کاجائز ہ لینے کے بعد کہا کہ  اس سے متاثرہ خاندانوں کو کافی راحت ملے گی ۔ جسٹس شاہ زبانی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آج ہم خوش ہیں،اس سے متاثرین کوکچھ راحت ضرو ر ملے گی۔ ہم خوش ہیںکہ متاثرین کے آنسو پونچھنے کیلئےحکومت کی جانب سے کچھ نہ کچھ کیا جارہا ہے۔
 واضح  رہےکہ گزشتہ روز مرکزی حکومت نے کورونا سے فوت ہونے والوں کو معاوضے کے تعلق سے سپریم کورٹ میں د ئیے گئے اپنے  جواب میں کہا کہ کورونا  سے جان گنوانے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو۵۰؍ ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔ معاوضہ کی یہ رقم ریاستیں اپنے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے متوفیوں کے اہل خانہ کو دیں گی ۔ اس کیلئے اہل خانہ کو ضلع کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ دفتر میں درخواست دینی ہوگی۔ درخواست کے ساتھ کورونا سے ہونے والی موت کا ثبوت یعنی میڈیکل سرٹیفکیٹ دینا ہوگا ۔
کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کے 
اہل خانہ کو حکومت پانچ لاکھ روپےدے:کانگریس
 دوسری جانب کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کی کورونا مینجمنٹ کی ناقص پالیسی کے سبب کثیرتعداد میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں اس لئے متوفیوںکے اہل خانہ کو۵؍ لاکھ روپے کی مالی مدد دی جانی چاہئے۔ کانگریس کی  ترجمان سپریا سری نیت نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لئے مناسب سطح پر اسپتال میں وینٹی لیٹر وغیرہ کی سہولت دستیاب نہیں کرائی جس  کے سبب لوگوں کی موت ہوئی ۔ حکومت اس کے لئے ذمہ دارہے اس لئے ہرایک مرنے والوں کے کنبہ کو ۵؍ لاکھ روپے کی مالی مدد دی جانی چاہئے۔ترجمان نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو۵۰؍ ہزار روپے دینے کی بات سپریم کورٹ میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم بہت کم ہے اور اتناپیسہ مریض کو اسپتال میں داخل کرانے پر ہی خرچ ہوجاتے ہیں۔
 پی ایم کیئر فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں حکومت کے پاس۵۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم آئی ہے اور اس کا کوئی حساب نہیں ہے۔ یہ رقم کورونا کے نام سے آئی ہے اس لئے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو اس فنڈ سے بھی رقم دی جانی چاہئے۔کورونا کے سبب ہونے والی اموات کے اعدادوشمار کو چھپایا نہیں جانا چاہیے اور اس تعلق سے سروے بھی کرایا جانا چاہیے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK