Inquilab Logo

طالبان ایران میں پڑوسی ممالک کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

Updated: October 26, 2021, 10:48 AM IST | kabul

افغان حکومت نے شرکت نہ کرنے کی تصدیق کی لیکن اجلاس کو خوش آئند قرار دیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق طالبان کو مدعو ہی نہیں کیا گیا

Taliban spokesman Zabihullah Mujahid and other leaders (Photo: Agency)
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور دیگر لیڈران ( تصویر: ایجنسی)

طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایران میں منعقد ہونےوالے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ اجلاس آئندہ بدھ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگا۔ طالبان نے اس اجلاس میں شرکت میں عدم شرکت کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔ایک  افغان  ٹی وی چینل نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے  اطلاع دی کہ  افغان حکومت کا کوئی بھی نمائندہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ تاہم طالبان نے اس اجلاس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
  خیال رہے کہ ۱۸؍ اکتوبر کو ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تھا ایران ، چین ، پاکستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان پر مشتمل ۶؍ ممالک تہران میں وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارت نے کہا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے طریقۂ کار پر بات کی جائے گی۔ افغانستان کے پڑوسی ممالک کا یہ اجلاس ورچوئل نہیں ہوگا بلکہ وزرائے خارجہ اس میں خود شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کا موضوع افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل اور ملک میں امن و استحکام کا قیام ہے۔ادھر ایران کی  فارس نیوز ایجنسی نےبتایا کہ ایران ، چین ، پاکستان ، ازبکستان ، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ  اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے تاہم روس کی طرف سے اجلاس میں شرکت کے حوالےسے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ طالبان کو اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو نہیں کیا گیا ہے لیکن اس نے اس کی وجہ نہیں بتائی۔
  فغانستان کے پڑوسی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس میں جو کہ ۸؍ستمبر کو پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔ اگلا اجلاس تہران میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں اپنے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے انٹرا افغان مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے’تمام امکانات‘ فراہم کرنے کیلئے ایران کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کروائی  تھی۔پہلی ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ، چینی وزیر خارجہ وانگ یی ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، ترکمان وزیر خارجہ راشد مرادوف ، تاجک وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین ، اور ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف نے شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے ایران کی جانب سے طالبان کے تعلق سے منفی بیانات بھی آئے تھے۔

taliban Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK