Inquilab Logo

امریکی سینٹرل بینک فیڈ ریزرو نے شرح سود میں ۰ء۵۰؍فیصد کا اضافہ کیا

Updated: December 16, 2022, 12:50 PM IST | New delhi

شرح سود۱۵؍ سال کی بلندترین سطح پر پہنچی ۔ مہنگائی کم نہ ہوئی تو ۲۰۲۳ء کے اواخر تک ۰ء۷۵؍ مزید بڑھنے کا خطرہ

Federal Reserve Chairman Jerome Powell photo;INN
فیڈریزروکے سربراہ جیروم پاویل تصویر :آئی این این

فیڈرل ریزرو نے لگاتار ساتویں بار شرح سود بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔ فیڈ ریزرو نے ’انٹریسٹ ریٹ‘ ۰ء۵۰؍  فیصد بڑھادیا ہے۔ امریکہ کے سینٹرل بینک ’فیڈرل  ریزرو‘ نے اس سال ساتویں بار شرح سود میں اضافہ کیا ہے۔ حالانکہ اس بار شرح میں پہلے کے مقابلے اضافہ معمولی ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل نے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی بینک افراط زر کو قابو میں رکھنے کے لئے  اگلے سال شرح سود میں مزید اضافہ کرے گا، چاہے معیشت کساد بازاری میں ہی کیوں نہ جائے۔ شرح سود میں نصف فیصد کے اضافہ کے بعد امریکہ میں ’بینچ مارک ریٹ‘ ۴ء۲۵؍ فیصدسے بڑھ کر۴ء۵؍ فیصد ہوگیا ہے۔ یہ شرح امریکہ کی  پچھلے ۱۵؍سال میں بلند ترین شرح ہے۔ معلوم ہوکہ اس سے قبل فیڈریزرو نے نومبر میں ۰ء۷۵؍ فیصد شرح سود بڑھائی تھی۔ ایسا بھی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ۲۰۲۳ء کے اواخر تک یہ بڑھ ۵؍ سے ۵ء۲۵؍ فیصد پہنچ سکتا ہے۔ اس شرح سود کے تئیں ماہرین کا خیال ہے کہ اگر شرح سود بڑھیں گی تو صارف قرض اور کاروباری قرض بھی مہنگا ہوسکتا ہے۔ جس کے باعث مندی کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ امریکہ میں لگاتار پانچویں ماہ مہنگائی شرح کی شرح دھیمی رہی۔ نومبر میں امریکہ کی مہنگائی کی شرح ۷ء۱؍ فیصد رہی۔ یہ جون میں سب سے زیادہ ۹ء۱؍ فیصد تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK