Inquilab Logo

کورونا کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ہےہمیں محتاط رہ کرلڑائی لڑنی ہو گی: صدر جمہوریہ

Updated: January 26, 2022, 9:32 AM IST | new Delhi

یوم جمہوریہ پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر رام ناتھ کووند نے متعدد موضوعات پر روشنی ڈالی ، معیشت کے بہتر ہونے کے اشاروں کو ملک کے عوام کیلئے خوش آئند قرار دیا

President Ram Nath Kavand addressing the nation on Republic Day.
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند یوم جمہوریہ پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے قوم کے نام اپنے خطاب میں کئی باتوں کی طرف توجہ دلائی اور کورونا کے خلاف جنگ میں ملک کے عوام کے کردار کی بھرپور ستائش کی ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کئی ایک موضوعا ت پر روشنی ڈالی اور معیشت کے بہتر ہونے کے اشاروں کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اور بیرون ملک،  آپ سب کو میری  طرف سے دلی مبارک باد۔ یہ جشن منانے کا  ایک موقع ہے جو ہم سب کے لئے مشترک ہے۔ یعنی  ہماری ہندوستانیت۔  ۱۹۵۰ءمیں یہ آج ہی کا دن تھا جب ہم سب کے اس مقدس جوہر نے ایک باقاعدہ شکل اختیار کی تھی۔ اسی دن  ہندوستان  دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر قائم ہوا تھا اور ہم   نے  ایک ایسے آئین کو نافذ کیا جو ہمارے اجتماعی ویژن کا  ایک   دستاویز ہے۔  ہماری جمہوریت کی یکجہتی اور تنوع کی دنیا بھر میں ستائش کی جاتی ہے۔  یہ  اسی اتحاد اور ایک قوم ہونے کا جذبہ ہے جسے ہم  ہر سال یوم جمہوریہ کے طور پر مناتے ہیں۔  اس سال کی تقریبات کورونا وبا کے باعث کچھ کم ہوسکتی ہیں لیکن  ہمارا جذبہ ہمیشہ کی طرح انتہائی مستحکم ہے۔
     صدر جمہوریہ کے مطابق آئیے ہم ان عظیم مجاہدین آزادی کو یاد کریں جنہوں نے سوراج کے خواب کی تکمیل میں بےمثال  ہمت و شجاعت کا مظاہرہ کیا  اور اس جدوجہد کے لئے لوگوں کو ترغیب دی۔  دو دن پہلے ہی ہم سب نے نیتا جی سبھاش چندر بوسکا ۱۲۵؍ واںویں یوم پیدائش منایا   جنہوں نے  ’جے ہند‘کے پرجوش سلام کو  اپنا نعرہ بنایا تھا۔   ہم بے انتہا خوش قسمت ہیں کہ  اس قانون ساز اسمبلی میں جس نے دستاویز تیار کی تھی،  اس میں اس دور کے نسل کے  بہترین  ذہن شامل تھے۔   انہوں نے عوام کی جانب سے  ہر ایک مضمون، ہر ایک جملے اور یہاں تک کہ ہر ایک لفظ پر بحث کی۔ یہ سلسلہ تقریباً ۳؍ سال تک جاری رہا۔ اور آخر کار یہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ہی تھے ، جنہوں نے مسودہ سازی کمیٹی کے صدر نشیں کے طور پرحتمی خاکہ تیار کیا جو ہمارا  بنیادی دستاویز بن گیا ہے۔  ایک جانب آئین کا متن، جو ریاست کے کام کی تفصیلات سے متعلق ہے ، کافی طویل ہے، البتہ اس کی تمہید اس کے رہنما اصولوں یعنی جمہوریت، انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کا خلاصہ کرتی ہے۔ وہ ایسی بنیاد وضع کرتے ہیں جن پر ہماری جمہوریت قائم ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK