Inquilab Logo

’’پورا ملک جانتا ہے کہ وزیر اعظم مودی بدعنوانی کے چمپئن ہیں ‘‘

Updated: April 18, 2024, 8:40 AM IST | New Delhi

راہل گاندھی نے الیکٹورل بونڈ کو دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالا قرار دیا، پیش گوئی کی کہ بی جے پی ۱۵۰؍ سیٹوں پر سمٹ جائیگی

Rahul Gandhi
راہل گاندھی

 راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو بدعنوانی کا چمپئن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے رشوت خوری اور ہفتہ وصولی کی  ہے اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا ہے۔راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر الیکٹورل بونڈ درست تھا تو سپریم کورٹ نے  اس اسکیم کو منسوخ کیوں کردیا؟ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ الیکشن نظریات کا الیکشن ہے۔ انہوں نے اس دوران یہ پیش گوئی بھی کی کہ بی جے پی اس الیکشن میں ۱۵۰؍ سیٹوں کے آس پاس سمٹ جائے گی۔راہل گاندھی نے کہا کہ انتخابات میںبے روزگاری، مہنگائی اہم مسائل ہیں مگر بی جے پی  ۲۴؍گھنٹے صرف عوام کی توجہ ہٹانے میں لگی رہتی ہے۔کچھ دن پہلے وزیر اعظم نے ایک طویل انٹرویو دیا اور اس  میں الیکٹورل بونڈ   شفافیت کیلئے لانے کا دعویٰ کیا ،  اگر یہ سچ ہے تو اس نظام کو سپریم کورٹ نے منسوخ کیوں کردیا؟ 
  اس پریس کانفرنس سے یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں اس مرتبہ غازی آباد سے غازی پور تک بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔ بی جے پی بے روزگاری اور مہنگائی کے موضوع پر بری طرح ناکام ہے ۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران  راہل گاندھی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ پارٹی یہ فیصلہ کرے گی۔ پارٹی کہے تو الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے انڈیا اتحاد کا ویڈیو گانا بھی جاری کیا ۔ اس گانے میں۲۰۱۷ء سے لے کر اب تک اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کے ایک ساتھ ویڈیوس اور تصاویر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK