Inquilab Logo

ژجیانگ میں کورونا کے یومیہ ۱۰؍ لاکھ مریض ملنے کا دعویٰ ، عالمی ادارۂ صحت کو تشویش

Updated: December 27, 2022, 12:44 PM IST | China

کورونا کے مریضوں میں اضافے پر خوف کا ماحول، چین میں آئندہ برس کورونا سے ۱۰؍ لاکھ سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ، ادویات کی قلت ، اسپتالوں پر دباؤ

Corona patients are increasing in China`s Zhejiang Province.
چین کےصوبہ ژجیانگ میں کورونا کے مریض بڑھتے ہی جارہےہیں۔

 چین کےصوبہ ژجیانگ میں یومیہ۱۰؍ لاکھ کورونا  کے مریض ملنے لگے ہیں جس کی تعداد دگنی ہونے کے خدشے کے پیش نظر عالمی ادارۂ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔چین میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کورونا  مریضوں میں  غیر معمولی  اضافہ  ہوا ہے۔ کورونا کے مریضوں میں اضافے پر چین میں  آئندہ برس کورونا سے ۱۰؍ لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےجس سے عوام میں خوف پایا جارہا ہے۔  میڈیارپورٹس  کے مطابق شنگھائی کے قریب واقع چین کے بڑے صنعتی صوبے ژجیانگ میں روزانہ تقریباً۱۰؍ لاکھ کورونا کے نئے  مریض مل رہے ہیں۔
 چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ ملک بھر میں مثبت کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باوجود چین میں ہفتے کے ۵؍روز کے دوران اب تک کوئی ہلاکت  کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔بیجنگ کی جانب سے زیرو کووڈ پالیسی میں نمایاں تبدیلیوں کے بعد انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ان سخت پابندیوں اور پالیسیوں نے لاکھوں شہریوں کو مسلسل لاک ڈاؤن کے  سبب گھروں میں  قید کردیا تھا جس کے سبب دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو سخت نقصان پہنچا تھا۔
 کورونا کیسز میں اضافے پر چین میں اگلے برس کورونا سے ۱۰؍ لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے ساتھ ساتھ ادویات کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے اور اسپتالوں پر بھی کافی دباؤ ہے اور صورتحال روز بروز  خراب  سے  خراب تر ہوتی جارہی ہے۔
 اس  سلسلے میں عالمی ادارہ صحت نے بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے کورونا سے مرنے والوں کے سرکاری اعداد شمار درست نہیں بتائے جا رہے۔
 ژجیانگ حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ژجیانگ میں انفیکشن کی تعداد نئے سال کے موقع پر اپنی انتہا کو پہنچ سکتی ہے اور اس دوران روزانہ نئے رپورٹ ہونے والے مثبت کیسز کی تعداد ۲۰؍ لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔۶؍کروڑ۵۴؍ لاکھ آبادی والے صوبے ژجیانگ کی حکومت نے کہا کہ صوبے کے اسپتالوں میں زیرعلاج۱۳؍ ہزار۵۸۳؍ مریجوں میں سے ایک مریض میں کورونا کی شدید علامات ہیں جبکہ شدید اور نازک  حالت میں موجود۲۴۲؍مریضوں میں انفیکشن دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK