Inquilab Logo

اس سال جے پور کے پتنگ بازار سے بھی رونق غائب

Updated: January 12, 2021, 11:19 AM IST | Agency | Jaipur

کورونا کے سبب لاک ڈائون سےدور دراز کے لوگ نہیں پہنچ سکےجبکہ دکانیں بھی جلد بند کروادی جاتی ہیں

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

راجستھان کے دارالحکومت جےپور کی پتنگ بازی عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے۔ یہاں ہرسال ۱۴؍جنوری یعنی مکر سنکرانتی کے روز ہزاروں کی تعداد میں ملک اور بیرون ممالک کے سیاح آتے ہیں اور پتنگ بازی کا لطف لیتے ہیں۔ جئے پور کا یہ علاقہ پہلے سال بھر پتنگ بازار کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن اب اس علاقے میں صرف ۲؍ماہ تک ہی پتنگ کا کاروبار کیا جاتا ہے۔ رواں برس جے پور کے اس پتنگ بازار میں سابقہ برس کی طرح متنوع اقسام کی پتنگیں تو موجود ہیں لیکن ان کے خریدار ندارد ہیں۔ ای ٹی وی بھارت پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق دکاندار نےبتایاکہ پتنگ بازار سے رونق غائب ہونےکی وجہ عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر ہے۔ دکانداروں کا یہ بھی کہنا ہے کی بازار میں پتنگ بنانے سے متعلق مال بھی بہت کم دستیاب ہورہا ہے، ساتھ ہی کورونا کی وجہ سے نائٹ کرفیو نافذ ہونے سے ان کی دکانیںجلدبند کروادی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ کاروبار اب مندی کا شکار ہے۔پتنگ کا کاروبار کرنے والے لوگوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نائٹ کرفیو کے اوقات میں ترمیم کی جائے اور ان کے لیے ایک خصوصی امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا جائے۔ وہیں اس بازار میں پتنگ خریدنے کے لیے آئے لوگوں کاکہنا ہے گزشتہ کئی برسوںسے لوگ یہاں پتنگ خریدنے کیلئےآتے ہیں لیکن رواں برس یہاں وہ رونق نظر نہیں آرہی ہے جو گزشتہ برسوں میں ہوا کرتی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK