Inquilab Logo

یوکرین میں شہری ہلاکتیں کئی ہزار ہونے کا اندیشہ

Updated: May 11, 2022, 7:24 AM IST | Kiev

اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا دعویٰ، زیلنسکی نے روس پر مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا

Canadian Chief Minister reviews war damage in Arpin, Ukraine.
کناڈا کے وزیراعلیٰ یوکرین کے شہر ارپن میں جنگی نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے۔

 یوکرین میں  پر روسی حملوں کے  بیچ اقوام متحدہ کے سینئر اہلکاروں نے  منگل کو دعویٰ کیا کہ جنگ زدہ ملک میں فوت ہونے والے عام شہریوں کی تعداد جتنی ریکارڈ پر ہے اس سے کئی ہزار زائد ہوسکتی ہے۔  عالمی ادارہ کے مطابق ا س نے اب تک جو تعداد ریکارڈ کی ہے وہ ۳؍ ہزار ۳۸۱؍ ہے مگر اس میں کئی ہزار کے اضافہ کو بعید از قیاس نہیں قرار دیا جاسکتا۔ اس بیچ اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد ۸؍ ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ 
 دوسری طرف یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس نے بڑی تعداد میں روسی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے مگر انہیں مردہ تسلیم کرنے کے بجائے ماسکو ’’گمشدہ‘‘ قرار دے رہاہے۔ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ روس جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو  رازداری کے ساتھ دفن کررہا ہے تاکہ عالمی سطح ا ور  خود اپنے ملک کے شہریوں کے سامنے جنگ کے نقصانات کو چھپا سکے۔ 
 اُدھر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس پر چھٹے دور کی نئی پابندیوں کا نفاذ کریں کیوں کہ ماسکو سابقہ پابندیوں کے باوجود اپنی جارحیت سے باز آنے کو تیار نہیں ہے۔   منگل کو روس نے یوکرین کے شہری اودیشہ کو نشانہ بنایا اوروہاں بے تحاشہ بمباری کی جبکہ اسی دوران ملک کے دوسرے علاقے مائیکولائیو میں ۴۴؍ لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس علاقے کو منگل کو بھی روس نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔  یوکرین کے صدر  نے حالات سے نمٹنے اور بندر گاہوں کی بحالی کیلئے ایک بار پھر عالمی برادری اور بطور خاص یورپی ممالک  سے مدد کی اپیل کی ہے۔ 

ukraine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK