Inquilab Logo Happiest Places to Work

تیرانا میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، ایڈی راما سے استعفیٰ کا مطالبہ

Updated: March 23, 2026, 4:00 PM IST | Tirana

تیرانا میں ہزاروں افراد نے وزیرِ اعظم ایڈی راما کے استعفے کیلئے احتجاج کیا، جو بدعنوانی کے الزامات کی زد میں ہیں۔ مظاہرے پرتشدد جھڑپوں میں بدل گئے، جس سے البانیہ میں بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی نمایاں ہو گئی۔

Scene of the protest in Albania. Photo: INN
البانیہ میں احتجاج کا منظر۔ تصویر: آئی این این

ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے اتوارکو تیرانا(Tirana) میں مارچ کیا اور وزیرِ اعظم ایڈی راما اور ان کی بائیں بازو کی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، جو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ مظاہرہ مرکزی حزبِ اختلاف ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے منظم کیا گیا تھا اور سیکوریٹی فورسیز کے ساتھ جھڑپوں میں بدل گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: نیویارک: لاگارڈیا ایئرپورٹ پر طیارہ اور فائر ٹرک میں تصادم، متعدد پروازیں معطل

تیرانا میں پرتشدد جھڑپیں 
وزیرِ اعظم کے دفتر کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے وزارتوں کی عمارتوں اور پولیس کی گاڑیوں پر مولوتوف کاک ٹیل پھینکے، جس کے بعد حکام نے سخت کارروائی کی۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ سیکڑوں پولیس اہلکار تیرانا میں تعینات تھے، جبکہ شہر کے مرکز میں کشیدگی کے باعث کئی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں۔ 
سیاسی بے چینی کا تسلسل
اتوار کا مظاہرہ حالیہ مہینوں میں البانیہ میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی ایک کڑی ہے۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے اپنی مہم جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے، اور مکالمے کی بار بار اپیلوں کے باوجود ا یڈی راما کی حکومت پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔ یہ سیاسی عدم استحکام ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب البانیہ یورپی یونین میں شمولیت کے عمل اور علاقائی چیلنجز سے نمٹ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آبنائے ہرمز کھلی ہے مگر جنگی خوف حاوی، ایران کا امریکہ اسرائیل پر الزام

 کوئی فوری حل نہیں 
چونکہ حزبِ اختلاف پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں اور حکومت استعفیٰ دینے کے مطالبات کو مسترد کر رہی ہے، اس لئے البانیہ میں سیاسی بحران جاری رہنے کا امکان ہے۔ عالمی برادری اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ بحیرۂ روم کا ملک اندرونی تقسیم کے باعث استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK