Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دھمکی دینے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘

Updated: June 26, 2026, 9:26 AM IST | Nagpur

سنجے دینا پاٹل کی سنجے راؤت کو دی گئی دھمکیوں کے تعلق سے وزیراعلیٰ فرنویس کا انتباہ، ایکناتھ شندے نے بھی رکن پارلیمان کی سرزنش کی۔

Will the Chief Minister conduct an investigation against Sanjay Dina Patil (INSAT)?
کیا وزیر اعلیٰ، سنجے دینا پاٹل ( انسیٹ) کے خلاف جانچ کروائیں گے؟

 شیوسینا (ادھو) کے ۶؍ اراکین پارلیمان کی بغاوت کے بعد شیوسینا (ادھو) کے ترجمان سنجے راؤت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے باغی رکن پارلیمان سنجے دینا پاٹل نے انہیں ’بم سے اُڑا دینے کی دھمکی دی تھی‘‘ اس دھمکی کے خلاف  سنجےرائوت نے شکایت درج کروائی ہے۔ اب خود وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ کسی کو دھمکانے یا کسی کے گھر کو بم سے اڑانے کی بات کرنے والوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایسی دھمکیوں سے کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے، اگر کوئی دھمکی دیتا ہے تو  پولیس کو قانونی کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
  یاد رہے کہ حال ہی میں رکن پارلیمان سنجے دینا پاٹل نے سنجے رائوت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ اس پرسنجے راؤت نے ممبئی پولیس کمشنر دیو ین بھارتی کو ایک خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔   راؤت نے خط میں الزام لگایا تھا کہ سنجے دینا پاٹل نے شیوسینا سے بغاوت کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کو جان سے مارنے اور گھروں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دے کر معاشرے میں خوف کا ماحول پیدا کیا ہے۔‘‘ انہوں نے لکھا ہے کہ  جب شیوسینا (ادھو)  سے الگ ہونے والےاراکین پارلیمان کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج جاری تھا، سنجے دینا پاٹل نے مظاہرین کو سنگین دھمکیاں دیں کہ میرے پیچھے مت پڑو، ورنہ میں تمہیں اسپتال یا شمشان گھاٹ پہنچا دوں گا‘‘ رائوت نےمطالبہ کیا کہ اسے سنجیدگی سے لیا جائے۔ سنجے رائوت نے خط میں کہا ہے کہ اس طرح کی دھمکیوں سے معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ اسلئے پولیس کو فوری کارروائی کرنی چاہئے بصورت دیگر عوام کے تحفظ کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر مستقبل میں کسی سیاسی کارکن پر کوئی حملہ یا نامناسب واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری سنجے دینا پاٹل پر عائد ہوگی کیونکہ پاٹل نے کہا تھا کہ’’میں پہلے بھی پانچ لوگوں کو مار چکا ہوں۔‘‘ سنجے راؤت نے مطالبہ کیا ہے کہ اس دعوے کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائے تاکہ اس بیان کی حقیقت معلوم ہو اور قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ 
  اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ فرنویس نے واضح کیا کہ حکومت امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ فرنویس نے کسی کا نام لئے بغیر یہ پیغام دیا کہ دھمکیاں دینے والے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو، قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس انتظامیہ ریاست میں خوف کا ماحول پیدا کرنے والوں  کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔  اس دوران نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی سنجے دینا پاٹل کو نصیحت کی ہے کہ ایک عوامی نمائندے کیلئے اس طرح کی زبان استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس تعلق سے سنجے پاٹل سے بات کی ہے۔  ابھی یہ معاملہ تازہ ہی تھا کہ جمعرات کو سنجے دینا پاٹل نے ایک بار پھر اپنا تواز ن کھو دیا اور انہوں نے ممبئی میں میڈیا کے ساتھ بدزبانی کی جس کی وجہ سے میڈیا میں ان کے تئیں سخت ناراضگی ہے۔ ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK