Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوگا بیماریوں سے دور رہنے کا بہترین ذریعہ ہے:وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس

Updated: June 22, 2026, 10:01 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر شہر میںخصوصی تقریبات ،وزیر اعلیٰ نے یوگا کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی ضرورت پرزور دیا ۔

Amruta And Devendra Fadnavis.Photo:INN
امریتا اور دیویندر فزنویس۔ تصویر:آئی این این
جوہو بیچ پر فوڈ کورٹ کے قریب اتوار کو منعقدہ ۱۲؍ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے پروگرام سے خطاب کرتے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ ’’طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے ان دنوں بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ یوگا ان بیماریوں سے دور رہنے کا ایک بہترین علاج ہے۔ لہٰذا ہر ایک کو باقاعدگی سے یوگا کی مشق کرکے طرز زندگی سے متعلق بیماریوں سے خود کو بچانا چاہئے۔ 
یوگا ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو شخص باقاعدگی سے یوگا کرتا ہے وہ کسی بھی ذہنی صورتحال کے چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کرسکتا ہے۔ اس لئےیوگا کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا چاہئے۔انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے یوگا کی مشق کرکے اپنے جسم کو صحت مند اور دماغ کو خوش رکھیں۔اس موقع پر قانون ساز کونسل کے چیئرمین پروفیسر رام شندے، ایم پی رویندر وائیکر، ایم ایل اے امیت ساٹم، شیو پرکاش، کیشو اُپادھیائے، پون ترپاٹھی، دیپتی وائیکر، اوشا بین، اور دیگر معززین موجود تھے۔
 
 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ میں ۲۱؍جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے مختصر اور سب سے زیادہ بلامقابلہ تجاویز میں سے ایک تھی۔ ہندوستان کی اس پہل کے نتیجے میں پوری دنیا میں یوگا پر عمل کیا جا رہا ہے۔ دنیا نے جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے یوگا کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ دنیا بھر میں یوگا اور یوگا تھیراپی میں بھی بڑے پیمانے پر دلچسپی پیدا ہوئی ہے ۔اس موقع پر شیو پرکاش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے یوگا کے مختلف آسن کئے۔ یوگا انسٹرکٹر اور یوگا کی مشق کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بتا دیں کہ  دیویندرفرنویس نے جوہوبیچ فوڈ کورٹ پریوگا کی تقریب میںحصہ لیا جبکہ ان کی  اہلیہ امریتا فرنویس ، بالی  ووڈ اسٹارشاہد کپور اورمرکزی وزیر انوپریہ پٹیل نے ورلی ڈوم میں یوگا کی تقریب میں شرکت کی۔
 
 
گورنر نے کوسٹ گارڈ کے افسران کے ساتھ یوگا کیا
بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر گورنر جشنو دیو ورما نے اتوار کو مہاراشٹر لوک بھون میں انڈین کوسٹ گارڈ کے افسران کے ساتھ یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ اس سال لوک بھون میں یوگا کا دن ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے تعاون سے منایا گیا۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اس سال اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK