Inquilab Logo

آر ایس ایس کے لکھنؤ، اناؤ اور بنگلور کے دفاتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Updated: June 08, 2022, 1:04 AM IST | Lucknow

آر ایس ایس کے عہدیدار نیل کنٹھ تیواری نے پولیس میں شکایت درج کروائی ، کرناٹک میں دفتر کو سیکوریٹی فراہم کی گئی

Security has been beefed up at the RSS office
آر ایس ایس کے دفتر پر سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لکھنؤ ،بنگلور، اناؤ میں واقع دفاتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں لکھنؤ  پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور پولیس فی الحال معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔نیوز پورٹل ’نیوز۱۸؍‘ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق آر ایس ایس کے عہدیدار نیل کنٹھ تیواری نے پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا کہ اس کو وہاٹس ایپ پر آر ایس ایس  کے دفاتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جن میں لکھنؤ اور اناؤ کے نواب گنج میں واقع دفاتر اور کرناٹک میں ۴؍مقامات شامل ہیں۔ اس شکایت کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ کرناٹک پولیس نے وہاں کے آر ایس ایس دفاتر کے لئے سیکوریٹی فراہم کردی ہے۔ 
 نیل کنٹھ تیواری کے مطابق انہیں ایک غیر ملکی نمبر سے وہاٹس ایپ  پیغام موصول ہا ہے، جس میں ہندی، انگریزی اور کنڑ میں اتوار کی رات ۸؍بجے آر ایس ایس کے دفاتر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس میں لکھا تھا کہ ’’آپ کے ۶؍دفاتر کو ۸؍بجے بم سے اڑا دیا جائے گا، اگر ممکن ہو تو دھماکے کو روک لیں۔‘‘نیل کنٹھ نے اس کی اطلاع اودھ صوبہ کے انچارج کو دی اور پھر آر ایس ایس کے اعلیٰ عہدیداروں کو آگاہ کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس میں اس کی شکایت کی گئی۔ 
 نیل کنٹھ تیواری نے بتایا کہ ان کے پاس جو پیغام آیا تھا اس میں لنک کے ذریعے گروپ میں جڑنے کے لئے کہا گیا تھا، نمبر غیر ملکی ہونے کی وجہ سے انہوں نے لنک پر کلک نہیں کیا۔ اس کے بعد انہیں تین مزید پیغامات بھیجے گئے، جن میں یوپی اور کرناٹک کے ۶؍مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK